03:43 pm
تحریک انصاف میں صف ماتم بچھ گئی

تحریک انصاف میں صف ماتم بچھ گئی

03:43 pm

کراچی(آئی این پی ) کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے، پی ٹی آئی نے وزیراعلی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے تفتیش کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کو قتل کر دیا گیا۔ سائٹ ایریا میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن عبدالرحمان جبکہ اورنگی ٹا ئو ن ساڑھے گیارہ میں پچپن سالہ شفقت کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا
۔علاقہ مکینوں کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی ۔مقتول شفقت ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا اور اس نے کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے وزیراعلی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے تفتیش کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کو قابو نہیں کیا گیا تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، شہر میں امن قائم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔پولیس چیف نے ڈی آئی جی ویسٹ سے دونوں واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پارٹی کی اہم شخصیات مقتولین کی رہائشگاہ پر تعزیت کےلئے پہنچناشروع ہو گئی ہیں