08:56 pm
اسلام آباد میں نوجوان لڑکیوں سے شرمناک کام کروائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد میں نوجوان لڑکیوں سے شرمناک کام کروائے جانے کا انکشاف

08:56 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں نوجوان لڑکیوں سے شرمناک کام کروائے جانے کا انکشاف، کیا گھنائونا طریقہ اختیار کیا جاتا تھا ؟ پاکستانی بہنیں بیٹیاں محتاط رہاں کریں ۔۔ وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹرز میں لڑکیوں کو محبت اور آئس نشے کا عادی بنا کر ان سے جسم فروشی کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جواں سالہ لڑکیوں کو محبت کا جھانسہ دے کر آئس نشہ کروایا جاتا ہے
جس کے بعد ان سے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں جسم فروشی کروائی جاتی ہے۔ حال ہی میں اس معاملے میں دو سگی بہنوں میں سے ایک کنواری لڑکی نے حاملہ ہونے پر تھانہ کھنہ کی حدود کے ایک نجی کلینک میں بیٹے کو جنم دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی سے جسم فروشی کروانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نومولود کو مبینہ منظم و خطرناک مافیا کی جانب سے ممکنہ طور پر قتل کیے جانے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائعنے بتاہا کہ تھانہ شالیمار پولیس کو ریسکیو ون فائیو پر کسی خاتون وکیل سے کال کر اس حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایف الیون مرکز میں واقعہ گولڈن ہائٹس جہاں پر لگژری اپارٹمنٹس قائم ہیں، پر ایک شخص خاتون کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ وہاں موجود ایک شخص نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ اس کا نام شیخ عبد الرؤف ہے اور وہ کراچی سے تعلق رکھتا ہے۔ جس خاتون کو وہ مار رہا تھا وہ اُس کی بیوی ہے جو اُس کی نافرمانی کر رہی تھی ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مذکورہ لڑکی کو بھی تھانہ منتقل کرنے اس کا بیان ریکارڈ کیا تو میری نامی لڑکی نے بتایا کہ وہ ملزم کی بیوی نہیں ہے بلکہ ملزم نے اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جعلی نکاح نامہ بنوا رکھا ہے۔ اسی طرح اس نے کئی دیگر لڑکیوں کے جعلی نکاح نامے بھی بنوا رکھے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق میری کرسچن ہے جس کی عمر 25 سال ہے ۔ میری نے پولیس کو بتایا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے، شیخ عبد الرؤف ایک بہت ہی منظم ، با اثر اور خطرناک جسم فروش مافیا کا سرغنہ ہے جو جواں سال لڑکیوں کو مختلف شہروں میں ملازمتوں کا جھانسہ دے کر اسلام آباد منتقل کرتا ہے اور محبت کا جھانسہ دے کر آئس نشے پر لگاتا ہے۔ جب لڑکیاں نشے کی عادی ہو جاتی ہیں تو پھر ملزم اپنے با اثر گاہکوں کے سامنے انہیں پیش کرتا ہے۔ شالیمار پولیس کے مطابق ملزم شیخ عبد الرؤف صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے علاقہ مجسٹریٹ سے حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے منظم گروہ میں موجود دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی کئی مشہور یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں میں نشے کے عادی طلبا و طالبات کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی طلبا سب سے زیادہ جس نشے کا استعمال کرتے ہیں وہ کرسٹل میتھ ہے جسے عام زبان میں آئس کہا جاتا ہے۔ یونیورسٹیوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بھی آئس نامی اس نشے کا استعمال دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ 'آئس سپلائی کرنے والے منشیات فروش طلبا کو یہ جھانسہ دے کر اس نشے کا عادی بناتے ہیں کہ اس سے ان کی ذہنی صلاحیت میں اضافہ اور یاد داشت اچھی ہو گی۔ اس نشے کے عادی افراد 10 سے 12 گھنٹے حیرت انگیز حد تک چُست رہتے ہیں اور جاگتے رہتے ہیں ، اسی وجہ سے طلبا کو کئی جسمانی اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ آئس نامی یہ نشہ کسی بھی شخص کو اپنا اس قدر عادی بنا لیتا ہے کہ اگر کوئی نشے کا عادی شخص خود بھی اس سے چھُٹکارا حاصل کرنا چاہے تو ایسا نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین خبریں

 حریم شاہ ساتھ شرمناک ویڈیو لیک ہونے کے بعد مفتی صاحب کے گھر والوںنے عبد القوی کیساتھ کیا کام کر ڈالا ؟یں

حریم شاہ ساتھ شرمناک ویڈیو لیک ہونے کے بعد مفتی صاحب کے گھر والوںنے عبد القوی کیساتھ کیا کام کر ڈالا ؟یں

راولپنڈی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

راولپنڈی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

لاہور کی رہنے والی حنا نے عباس سے شادی سے انکار کردیا تھا

لاہور کی رہنے والی حنا نے عباس سے شادی سے انکار کردیا تھا

74ای چالان ادا نہ کرنے والا رکشہ آخر کار پکڑ لیا گیا

74ای چالان ادا نہ کرنے والا رکشہ آخر کار پکڑ لیا گیا

میاں برادران کی حسن پرستی پر مبنی ایک اور داستان

میاں برادران کی حسن پرستی پر مبنی ایک اور داستان

فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی ہے ،  ’جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہماری جماعت تھی اور رہے گی۔ حافظ حسین احمد 

فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی ہے ،  ’جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہماری جماعت تھی اور رہے گی۔ حافظ حسین احمد 

نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 

نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 

اسامہ ستی کیس، گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

اسامہ ستی کیس، گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

نجی فوڈ کمپنی کی عمارت پر ڈلیوری بوائے کا دھاوا، خوفناک صورتحال

نجی فوڈ کمپنی کی عمارت پر ڈلیوری بوائے کا دھاوا، خوفناک صورتحال

پشاور یونیورسٹی نے ملازمین کو رواں ماہ کی آدھی تنخواہ دینے کا عندیہ دے ڈالا

پشاور یونیورسٹی نے ملازمین کو رواں ماہ کی آدھی تنخواہ دینے کا عندیہ دے ڈالا

گیس کی قلت ۔۔۔ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند ۔۔۔ کل صبح گیس ملے گی 

گیس کی قلت ۔۔۔ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند ۔۔۔ کل صبح گیس ملے گی 

 نالائق حکومت نے دنیا بھر میں نہ صرف پی آئی اے بلکہ ملک کو بھی بدنام اور رسوا کیا ہے۔ پلوشہ خان

نالائق حکومت نے دنیا بھر میں نہ صرف پی آئی اے بلکہ ملک کو بھی بدنام اور رسوا کیا ہے۔ پلوشہ خان

 عظمت سعید سے تحقیقات کروانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے،انکو کمیٹی کا سربراہ بنانا معاملہ دبانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ فیصل کریم کنڈی

عظمت سعید سے تحقیقات کروانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے،انکو کمیٹی کا سربراہ بنانا معاملہ دبانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ فیصل کریم کنڈی

مراد علی شاہ وفاقی وزیر علی زیدی سے ناراض ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کو شکایتی خط ارسال کردیا

مراد علی شاہ وفاقی وزیر علی زیدی سے ناراض ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کو شکایتی خط ارسال کردیا