06:17 pm
سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان،

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان،

06:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان ۔۔سکول کالج، دفاتربند رہیں گے ، چھٹی کس دن ہوگی ؟ جانیں ۔۔۔ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وفاقی دارالحکومت میں پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیاگیا۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پیر کو سینیٹ ملازمین کو چھٹی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 18فروری کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہو گی۔18فروری کو سکول کالج اور آفس بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر کل اتوارکو پاکستان پہنچیں گے ،ولی عہد کے ہمراہ شاہی خاندان کے اہم افراد کے ساتھ وزرا اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک بڑا وفد بھیپاکستان آئیگا،
وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے ، معزز مہمان کو ائیرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس لایاجائیگا ،وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی خود چلائیں گے، معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی ۔ تاہم اس موقع پر سینیٹ ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں کیونکہ محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈزون کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا جس کے باعث سینیٹ ملازمین چھٹی دے دی گئی ہے۔ایوان بالا کے ملازمین اب منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے۔اس کے علاوہ 18فروری کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہو گی۔18فروری کو سکول کالج اور آفس بند رہیں گے۔ واضح رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر (آج) اتوار کوپاکستان پہنچیں گے ذرائع نے بتایا کہ سعودی طیارے پاکستان میں داخل ہوتے ہی کمرشل پروازیں معطل کردی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق نور خان بیس اور ملحقہ بے نظیرائیرپورٹ سے تمام نجی طیاروں کو پارکنگ سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے ، معزز مہمان کو ائیرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس لے جانے کیلئے پلان تشکیل دیدیا گیا جس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے، معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی ،ولی عہد کو براستہ سڑک وزیراعظم ہاؤس تک انتہائی سخت سیکیورٹی میں لے جایا جائیگا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات صدر مملکت عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ہوگی ۔محمد بن سلمان کے ہمراہ آنے والے سعودی وزرا بھی اپنے ہم منصب حکام سے ملیں گے اور مذکورہ شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔سعودیکاروباری شخصیات بھی پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گی اور دونوں ممالک میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ڈھونڈے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کل کے دشمن آج پھراکٹھے

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کل کے دشمن آج پھراکٹھے

ٹکٹ چلا ہے تو یہ نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے،اعتزاز احسن

ٹکٹ چلا ہے تو یہ نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے،اعتزاز احسن

 سینیٹر فیصل واڈا کی ٹی وی اینکر سعدیہ افضال سے شادی کی خبریں

سینیٹر فیصل واڈا کی ٹی وی اینکر سعدیہ افضال سے شادی کی خبریں

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کیسے خریدا۔۔مریم نواز نے جوش خطابت میں سچ بتادیا،ناقابل یقین خبر

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کیسے خریدا۔۔مریم نواز نے جوش خطابت میں سچ بتادیا،ناقابل یقین خبر

 ایوان کااعتمادحاصل نہ ہوتوحکومت کرنےکاحق نہیں ہوگا۔فواد چوہدری

ایوان کااعتمادحاصل نہ ہوتوحکومت کرنےکاحق نہیں ہوگا۔فواد چوہدری

خوشخبری ۔۔۔۔ نجی ائیرلائن کا مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

خوشخبری ۔۔۔۔ نجی ائیرلائن کا مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اعلان

عمر میں چھوٹا ہوں ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاوں گا ۔ صادق سنجرانی

عمر میں چھوٹا ہوں ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاوں گا ۔ صادق سنجرانی

تعلیمی ادارں کےلئےپالیسی تبدیل کردی گئی

تعلیمی ادارں کےلئےپالیسی تبدیل کردی گئی

نمل یونیورسٹی کے باہرطلبا تنظیموں کے درمیان لڑائی۔۔ ایک طالب علم جاں بحق پانچ زخمی

نمل یونیورسٹی کے باہرطلبا تنظیموں کے درمیان لڑائی۔۔ ایک طالب علم جاں بحق پانچ زخمی

 سیکرٹ بیلٹ کے باوجود تحریک انصاف کو پوری نشستیں مل گئیں، وزیر اعظم

سیکرٹ بیلٹ کے باوجود تحریک انصاف کو پوری نشستیں مل گئیں، وزیر اعظم

ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کرائیں، مفتاح اسماعیل

ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کرائیں، مفتاح اسماعیل

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی لڑکی

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی لڑکی

تحریک انصاف نےچئیرمین سینیٹ اور اعتماد کے ووٹ کےلئے رابطے تیز

تحریک انصاف نےچئیرمین سینیٹ اور اعتماد کے ووٹ کےلئے رابطے تیز

سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلابلکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مریم نواز

سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلابلکہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مریم نواز