07:07 pm
دیوارپر بھارتی ترنگالہرانا ،بھارتی گانے پربچوں کوٹیبلوکراناکراچی کے سکول کومہنگاپڑ گیا

دیوارپر بھارتی ترنگالہرانا ،بھارتی گانے پربچوں کوٹیبلوکراناکراچی کے سکول کومہنگاپڑ گیا

07:07 pm

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں ترنگا لہرا کر بھارتی گانے پر ٹیبلو پیش کروانے والے ماما بے بی کیئر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔اسکول کی دیواروں پر نوٹس چسپاں کردیئے گئے۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ غائب ہے اور اپنے موبائل فون بھی بند کردیئے ،جبکہ رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے والدین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ماما بے بی کیئر اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے 10فروری کو اسکول میں تقریب میں بھارتی گیت ‘‘پھر بھی دل ہے ہندوستانی ’’ پر طلبہ سے ٹیبلو کروایا گیا ۔ اس دوران عقبی اسکرین پر ترنگا لہرایا جاتا رہا
،جبکہ رقص کرنے والے طلبہ کے گلے میں بھارتی پرچم کے رنگ کے دوپٹے بھی ڈالے گئے تھے ۔ اس تقریب کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کہ رجسٹرار رافیعہ جاوید نے اسکول مالک و پرنسپل کے نام مکتوب لکھ کر ان سے اس پروگرام کے بارے میں استفسار کیا کہ آپ نے اسکول میں ایک غیر ملکی گانے پر طلبہ سے رقص کرایا اور وہاں بھارتی پرچم بھی سامنے لایا جاتا رہا ،اس پر وضاحت پیش کریں ۔ بصورت دیگر 3روز میں اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی ۔تاہم اسکول انتظامیہ کا کوئی بھی فرد ڈائریکٹر کے سامنے پیش نہیں ہواجس کے بعد گزشتہ روز ڈی جی پرائیویٹ اسکول ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے مذکورہ اسکول کی تمام برانچز کی رجسٹریشن کو منسوخ کردی اور افسران نے نوٹسز اسکول کی دیوار کے باہر لگا دیئے ہیں۔کراچی میں ماما بے بی کیئر اسکول کی 3 برانچیں ہیں اور ان تینوں کی رجسٹریشن پہلے معطل کرنے کے بعد منسوخ کردی گئی۔ادھر اسکول انتظامیہ نے اپنے تمام موبائل نمبر بھی بند کردیئے ہیں ،کیوں کہ والدین کے علاوہ افسران کی جانب اسکول سے مسلسل رابطے کئے جارہے تھے ۔ اسکول کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے والدین کو مخاطب کیاہے کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور اس پر کان نہ دھریں ،ہم نے دیگر ممالک کے حوالے سے بھی طلبہ کو آگاہی دی تھی ،تاہم ا س کو غلط رنگ دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد محکمہ ایجوکیشن سندھ برٹش کونسل کو بھی خط لکھے گا ،جس کے بعد برٹش کونسل میں طلبہ و طالبات کے اے اینڈ او لیول کے فارم وصول نہیں کئے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل