09:05 pm
ابھی تو رہائی کی خوشی بھی نہ منائی تھی کہ ایک بار پھر گرفتاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ابھی تو رہائی کی خوشی بھی نہ منائی تھی کہ ایک بار پھر گرفتاری ۔۔ شہباز شریف کو نظر کھاگئی ، شریف خاندا ن کیلئے قیامت خیز آگئی ۔۔۔ شہباز شریف کی جلد دوبارہ گرفتاری کا امکان، چئیرمین نیب نے ملتان میٹرو بس کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب کی قید سے رہائی کے 2 روز بعد ہی بری خبر سنا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین نیب نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے میٹرو بس میں کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
چئیرمین نیب کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد نیب کی ٹیم ممکنہ طور پر ملتان میٹرو بس کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں تین ریفرنس دائر کر سکتی ہے۔ ریفرنس ٹھیکے داروں، ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کیخلاف دائر کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف بھی ملتان کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر نیب ملتان کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرتا ہے، تو اس صورت میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی دوبارہ گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ ملتان کرپشن اسکینڈل کے ریفرنسز دائر کرنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کی کئی ماہ کی قید سے 2 روز قبل ہی رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ رہائی کے صرف 2 دن بعد ہی شہباز شریف کے سر پر دوبارہ گرفتاری کی تلوار لٹکا دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی