09:32 pm
پاکستان نے کچھ کیا بھی نہیں مگر بھارت نے پاکستان سے پلوامہ کا خوفناک بدلہ لے لیا

پاکستان نے کچھ کیا بھی نہیں مگر بھارت نے پاکستان سے پلوامہ کا خوفناک بدلہ لے لیا

09:32 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کچھ کیا بھی نہیں مگر بھارت نے پاکستان سے پلوامہ کا خوفناک بدلہ لے لیا ۔۔بھارتی ہیکرز نے پلوامہ حملے کے بعد نیا حربہ استعمال کرتے ہوئے وزارت خارجہ پاکستان کی ویب سائٹ پر سائبرحملہ کردیا ہے، دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پروزیراعظم عمران خان کا پروفائل اڑایا دیا گیا، برطانیہ، امریکا، ناروے اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے کے فوری بعد بغیر تحقیقات ہی پاکستان پر الزام دھر دیا تھا ۔ لیکن آج بھارتی ہیکرز نے حملے کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کردیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ۔ جس کے بعد پاکستانی حکام نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ فوری طور پردوبارہ بحال کردی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کو کئی ممالک سے ویب سائٹ اوپن نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ وزارت خارجہ کی آئی ٹی ٹیم سائبرحملے ناکام بنانے میں مصروف ہیں، بتایا گیا ہے کہ برطانیہ، امریکا، ناروے اور تھائی لینڈ میں پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پروفائل بھی اڑایا گیا ہے۔واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے میں کم سے کم 44 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جمعرات کو کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار کو بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی بس سے ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں44 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بادامی باغ سرینگر میںبھارتی فوج کی 92 بیس ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب بھارت نے تحقیقات کیے بغیر ہی پاکستان پر الزام دھر دیا۔ دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ حملہ آور بھارت کے زیرتسلط علاقے سے تھے۔ جیش محمد کالعدم جماعت ہے۔ اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی