09:34 pm
گوادر میں بننے والی سعودی آئل ریفائنری سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار ملنے کے علاوہ کتنے ارب ڈالر کی بچت ہوگی

گوادر میں بننے والی سعودی آئل ریفائنری سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار ملنے کے علاوہ کتنے ارب ڈالر کی بچت ہوگی

09:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کیساتھ معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔سعودی حکومت کے ساتھ ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس نے دس بڑے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔گزشت روز صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ شہزادہ سلمان کے حالیہ دورے سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔غلام سرور خان نے سعودی شہزادہ سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان کو حکومت کی سفارتی میدان میں کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتیں اپنے ادوار حکومت میں سعودی عرب اور چین سمیت دیگر ممالک سے اپنے ذاتی تعلقات استعمال کرتی رہیں اور ملک کیلئے کچھ نہ کرسکیں
جبکہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کی ویڑن کے تحت ذاتی تعلقات کی بجائے قومی تعلقات کے استحکام اور فروخت پر توجہ دیں جس کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی استحکام کی وجہ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گی.غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان کو ایک بڑی مدت کے بعد دیانت دار اور مخلص قیادت میسر آئی ہے جس کی شفاف پالیسیوں کے باعث پاکستان پر دنیا کا اعتماد بڑھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ملائشیا سمیت چین کے دورے کیے اور ان کی قیادت کو اعتماد میں لیتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس پاکستان آچکے ہیں جبکہ سعودی ولی عہدبھی پاکستان تشریف لا رہے ہیں جنھیں ہم دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔غلام سرور خان نے بتایا کہ خدمت کی سفارتی میدان میں کامیابی کے باعث اگلے ماہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان آ رہے ہیں جو پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تعلقات میں گرم جوشی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی بین الاقوامی برادری کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے میدان میں تیزی دیکھنے میں نہیں آئی.وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے قبل ان کی تکنیکی ٹیمیں تین مرتبہپاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور ہماری ٹیکنیکل ٹیموں کے ساتھ گوادر اور کراچی میں تیل و گیس کے شعبے میں بہت سی چیزوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہی.قبل ازیں سعودی حکومت کے وزیر توانائی بھی پاکستان آ چکے ہیں جن کے ساتھ میں نے پورا دن گزارا اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی منصوبوں پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا.سعودی وزیر توانائی نے اس موقع پر ایل این جی سیکٹراور اسٹوریج کی سہولیات کی فراہمی میں معاشی اور تکنیکی میدان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ریفاینری کے علاوہ معدنیات فاسفیٹ کھادوں کے شعبے میں سعوری حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری کا عندیہ دیا.انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں گوادر کے ساحل پر توانائی کے متبادل ذرائع کے شعبے میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے جسے پاکستان کی توانائی کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی.شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے ممکنہ معاہدوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سے زائد ایم اویو سائن کیے جائیں گی.جن میں ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس شامل ہیں جس کی صلاحیت دو سے تین لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی.معدنیات کے سمیت ڈرک کنٹرول، یوتھ اینڈ سپورٹس، ذرائع ابلاغ عامہ کے اشتراک اور جرائم کی روک تھام جیسے اہم منصوبے بھی شامل ہیں.غلام سرور خان نے بتایا کہ سعودی حکومت کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 اربڈالر کی بچت حاصل ہوگی جس کے ہماری معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گی.انہوں نے بتایا کہ ایک مکمل پیٹروکیمیکل کمپلکس قائم ہونے کی فیزیبلیٹی شروع کی جاچکی ہے جس پر تقریبا 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی جائے گی

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان