09:58 pm
مریم نواز کی جناح اسپتال آمد پر ڈاکٹرز کا غیر معمولی رویہ،کوریڈور میں کھڑے سرکاری ڈاکٹر نے سلیوٹ کر کے استقبال کیا

مریم نواز کی جناح اسپتال آمد پر ڈاکٹرز کا غیر معمولی رویہ،کوریڈور میں کھڑے سرکاری ڈاکٹر نے سلیوٹ کر کے استقبال کیا

09:58 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جناح اسپتال آمد کے موقع پر وہاں موجود ڈاکٹر نے سلیوٹ کر کے مسلم لیگ ن کی رہنما کا استقبال کیا ،مریم نواز نے مسکراہٹ سے ڈاکٹر کی محبت کا جواب دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا جناح ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے اور میڈیکل بورڈ کی جانب سے ان کے مزید ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ہسپتال آمد کے موقع پر لئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس پر بھی مشاورت کی ۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال میں ہر طرح کی بیماری کا علاج موجود ہے ۔
کچھ ایسے حالات ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے کسی مریض کو جناح ہسپتال سے باہر بھیجنا پڑتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نوز شریف کے حوالے سے اب تک جن چیزوں کی عبوری رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے مطابق جناح ہسپتال انہیں علاج معالجے کی سہولیات کی پیشکش کرسکتا ہے ۔ نواز شریف کی پرانی ہسٹری معلوم ہونے پر تجزیہ کرنے کے بعد کچھ حتمی بتا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے رہائی ملنے کے بعد اسلام آباد سے لاہور پہنچ کرجناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ شہبازشریف کی آمد کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے شیر شیر کے نعرے لگائے گئے جس پر شہباز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوںکو نعرے لگانے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال ہے جلسہ گاہ نہیں ،نعرے لگا کر مریضوں کوتنگ نہ کریں ۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا ۔ اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں ۔ ہسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو مکمل صحت کاملہ دے ۔مریم نواز کے کزن میاں محسن لطیف نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر موجود تھی۔مریم نواز کے آنے پر بھی کارکنان کی جانب سے انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب مریم نواز جناح اسپتال کے کوریڈور میں داخل ہو رہی تھیں تو وہاں عوام کے علاوہ ڈاکٹر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وہاں موجود ایک ڈاکٹر نے مریم نواز کو سلیوٹ کر تے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب مخالفین نے اس بات پر ڈاکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکاری ڈاکٹر کی جانب سے ایسی حرکت ناقابل قبول ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکار کی جانب سے سلیوٹ کیا گیا تھا جبکہ مریم نواز کو جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ایس پی ارسلہ سلیم کی جانب سے سلیوٹ کیا گیا تھا جس پر مخالفین کی جانب سے خاص اعتراض کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی