10:00 pm
جب لوگ زندہ جل رہے تھے تو آگ لگانے والا ایم کیو ایم کا کارکن زبیر چریا کھڑا مسکرا رہا تھا،

جب لوگ زندہ جل رہے تھے تو آگ لگانے والا ایم کیو ایم کا کارکن زبیر چریا کھڑا مسکرا رہا تھا،

10:00 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے سماعت میں رحمان بھولا نے اعتراف کیا کہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کو بھتہ نہ ملنے پر آگ لگائی گئی۔گواہ کا کہنا تھا کہ آگ لگانے والا ایم کیو ایم کا کارکن زبیر چریا موقع پر موجود تھا ، جب لوگ زندہ جل رہے تھے تو زبیر چریا کھڑا مسکرا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ اور اس میں 260 افراد کے زندہ جل جانے کے واقعہ کو 6 سال سے زائد ہو گئے ہیں ۔گیارہ ستمبر سال 2012 میں پیش آنے والاخوفناک واقعہ جسے پاکستان کا نائن الیون بھی کہا جاتا ہے،
حب ریور روڈ پر واقع علی انٹر پرائزز میں خطرناک آگ نے 260 جانیں نگل لیں۔آج اس کیس کے حوالے سے کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے کارکن کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے افسرکا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ اس افسر کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں فیکٹری کو آگ بھتہ نہ دینے کی وجہ سے لگائی گئی۔فیکٹری مالکان سے 25 سے 30 کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا گیا تھا جس کے انکار پر فیکٹری کو آگ لگا گئی اور یہ المناک سانحہ پیش آیا ۔اس کیس میں رحمان بھولا نے اعتراف کیا ہے کہ فیکٹری کو آگ بھتے سے انکار پر لگائی گئی۔اس موقع پر اس افسر کا مزید کہنا تھا کہ اگ ایم کیو ایم کے کارکنرحمان بھولا نے لگائی ۔ جس وقت آگ لگ گئی اس وقت زبیر چریا وہاں موجود تھا اور جب لوگ آگ لگنے کے باعث جل جل کر مر رہے تھے تو زبیر چریا وہاں کھڑا مسکرا رہا تھا۔اس موقع پر افسر کا مزید کہنا تھا کہ آگ ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی کے کہنے پر لگائی گئ۔افسر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت نے 20 فروری کو مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ