09:53 am
سردیاں ابھی جانے والی نہیں!!  جانئے

سردیاں ابھی جانے والی نہیں!! جانئے

09:53 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سردیاں ابھی جانے والی نہیں!! ملک بھر میں سرد ہواؤں اورشدید بارشوں کا نیاسلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ جانئے۔۔۔ پاکستان کے مخلتف شہروں میں دو دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی مخلتف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،سرگودھا اور گوجرانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں باد برسیں گے۔ پنجاب میں بارش کے اس سلسلے سے پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ جب کہ راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پسنی میں 25، تربت 24، خضدار 20، اورماڑہ لسبیلہ 12، جیونی 11، پنجگور 5، سبی، دالبندین ، قلات ، ژوب 4 ،کوئٹہ 3 اور بارکھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب زیارت ہرنائی سنجاوی، کان مہتری زئی، مسلم باغ سمیت کئی علاقوں میں کئی انچ برف پڑ چکی ہے۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث صورتحال بگڑ گئی ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 روز سے جاری بارشوں کے باعث بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور دیگر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب صوبے کے کئی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی باعث صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں