11:01 am
فیصل آباد کا بڑا ن لیگی رہنما’’رانا‘‘ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

فیصل آباد کا بڑا ن لیگی رہنما’’رانا‘‘ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

11:01 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑا دی، ن لیگ کے سینئر رہنمارانا زاہد محمود ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کے دوران رانا زاہد محمود نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رانا زاہد محمود نے کہا عمران خان کی قیادت میں ملک بہتری کی جانب گامزن ہے،
کرپشن کیخلاف وزیر اعظم کا وژن قابل تعریف ہے، کپتان کے قافلے میں شامل ہو کر ملکی تعمیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔

 

تازہ ترین خبریں