02:18 pm
سعودی ولی عہد نے پاکستانی لڑکیوں کے دل لوٹ لئے، انٹرنیٹ پر ہنگامہ، پاکستانی لڑکیاں ان کے بارے میں کیا کچھ کہہ رہی ہیں ؟ جانیں

سعودی ولی عہد نے پاکستانی لڑکیوں کے دل لوٹ لئے، انٹرنیٹ پر ہنگامہ، پاکستانی لڑکیاں ان کے بارے میں کیا کچھ کہہ رہی ہیں ؟ جانیں

02:18 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد نے پاکستانی لڑکیوں کے دل لوٹ لئے، انٹرنیٹ پر ہنگامہ، پاکستانی لڑکیاں ان کے بارے میں کیا کچھ کہہ رہی ہیں ؟ ۔۔۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان آئے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ انٹرنیٹ پر بھی ان کے نام سے تعریفی و استقبالی ٹرینڈ ٹاپ پر رہے، جن کے ذریعے پوری قوم نے ان کی آمد پر اظہارمسرت کیا۔شہزادہ محمد کے جانے کے بعد بھی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ان کا تذکرہ کر رہے ہیں اور بالخصوص لڑکیوں نے انہیں ’نیشنل کرش‘ (National Crush)قرار دے دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق لڑکیاں بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شہزادہ محمد بن سلمان سے متعلق اظہار پسندیدگی کر رہی ہیں۔ شیزاراؤ نامی لڑکی نے لکھا ہے کہ ”اب یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پاکستانی لڑکیوں کی بڑی تعداد شہزادہ محمد پر فدا ہو چکی ہے۔“فائدہ نامی لڑکی نے لکھا کہ ”سعودی ولی عہد پہ ’کرش‘ آ گیا۔“
سعودی ولی عہد کے لیے اظہار پسندیدگی کرنے والی ان لڑکیوں کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی بھی تھیں جو ان لڑکیوں پر طنز کے تیر برسا رہی تھیں کہ انہوں نے شہزادہ محمد میں کیا دیکھ لیا۔ یوں دونوں گروپوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ اس دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سارہ خلیلی کا کہنا تھا کہ ”کچھ لڑکیاں سعودی ولی عہد کو پسند کرنے لگی ہیں؟چھوڑو، وہ ہنستے ہوئے کسی وِلن کی طرح لگتے ہیں۔“

تازہ ترین خبریں