02:20 pm
مسلم لیگ (ن) نے ڈیم کے پیسوں کی سابق چیف جسٹس سے وصولی کا مطالبہ کر ڈالا

مسلم لیگ (ن) نے ڈیم کے پیسوں کی سابق چیف جسٹس سے وصولی کا مطالبہ کر ڈالا

02:20 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بابائے ڈیم ثاقب نثار قوم کو بے وقوف بنا کر چلے گئے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال کاکہناتھا کہ سابق چیف جسٹس سے ڈیم کی مد میں حاصل کی گئی رقوم کا حساب لینا چاہیے۔ عوام کو نئے پاکستان کے نام پر دھوکا دے کر حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا ۔پاکستانیوں کو جنت کا وعدہ کرکے جہنم میں دھکیل دیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نے عوام کو تکلیف دیے بغیر 122ارب روپے خر چ كکر کے ڈیم کےلئے زمین خریدی تھی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر بھی ڈاکے ڈالے گئے۔ جب تک آپ کے پاس 8 ارب ڈالر نہیں ہوں گے کوئی ٹھیکیدار اپنی بڈ جمع نہیں کرائے گا، ان پیسوں کی وصولی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں