02:45 pm
پاکستان پر قیامت ٹوٹ پڑی ، بھاری جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان پر قیامت ٹوٹ پڑی ، بھاری جانی نقصان کی اطلاعات

02:45 pm

پشاور (آ ئی این پی)خیبر پختونخوا سمیت قبائلی اضلاع میں 2دن سے جاری موسلادھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے 7افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 2دن سے ہونے والی موسلادھار بارش سے تباہی مچادی۔دیر بالا کے علاقے کارو درہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق جبکہ گندیگار میں مکان پر بھاری پتھر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تاہم علی گاسر کے علاقے میں خاتون گھر کی چھت سے برف ہٹاتے ہوئے پاں پھسلنے سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔
باجوڑ کی تحصیل ناوگئی میں مکان اور چارسدہ میں مدرسے کی چھتیں گرنے کے سبب خاتون، بچے سمیت 6افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔چاروں واقعات کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرملبے تلے دب جانے والی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔پشاور میں نکاسی آب کی بحالی کی کمپنی ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو ظفر علی شاہ نے مسلسل بارشوں کے سبب صفائی کے عملہ کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شکایت کی صورت میں فوری طور پرڈبلیو ایس ایس کمپلینٹ نمبرز 1334 پر رابطہ کریں تاہم ضلعی انتظامیہ نے بھی حالیہ بارشوں کے باعث الرٹ جاری کررکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں