03:21 pm
گرفتار ہونے والے سپیکرسندھ اسمبلی کے بارے میںنیب عدالت نے حکم جاری کردیا

گرفتار ہونے والے سپیکرسندھ اسمبلی کے بارے میںنیب عدالت نے حکم جاری کردیا

03:21 pm

کرا چی (آ ئی این پی)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،جمعرات کونیب نے آغا سراج درانی کو احتساب عدالت نمبر تین کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے مؤ قف اختیار کیا کہ آغا سراج پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے، ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آغا سراج درانی کا معاملہ انکوائری اسٹیج پر ہے جس پر آغا سراج کے وکیل نے کہا کہ نیب کی مختلف اداروں سے بات چیت چل رہی ہے اور کل ان کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین سے بد تمیزی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔آغا سراج درانی کے وکیل کا مزید کہنا تھا
کہ ان کےمؤ کل سے کوئی ذاتی دشمنی ہے اس لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔آغا سراج درانی کو رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا جب کہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔آغا سراج درانی کی پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ، شہلا رضا، سعید غنی اور دیگر رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد احتساب عدالت پہنچی۔نیب پیشی کے مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے ہو آ غا سراج درا نی نے کہا کہ میں بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں، ڈرتا نہیں،مجھے پتہ ہی نہیں کہ مجھ پر کیا الزامات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نیب کی طرف سےکھبی نوٹس نہیں ملا،یہ جھوٹ ہے کہ میں کسی انکوائری میں تعاون نہیں کررہا۔

تازہ ترین خبریں