03:36 pm
خاتون حکومتی وزیر نے ایسا بیان دے ڈالا  کہ عمران خان بھی چونک جائیں گے

خاتون حکومتی وزیر نے ایسا بیان دے ڈالا کہ عمران خان بھی چونک جائیں گے

03:36 pm

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے زندگی کا خطرہ ہے لیکن میں نے پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنایا،میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے اس وقت آواز کیوں بلند نہیں کی گئی،اپوزیشن کو کیا خوف تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو یرغمال کیا جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اصلیت آہستہ آہستہ واضح ہوتی جارہی ہے ، نواز شریف کے بیان کو بھارت نے آئی سی جے میں پیش کیا،پارلیمانی نظام کو اپوزیشن نے خود دھچکا دیا ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں 2008 سے 2013 تک سپیکر رہی ہوں اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون سپیکر رہی ہوں میں نے جس طرح ایوان چلایا پوری دنیا نے دیکھا ،
میں بہت کم بولتی ہوں ،انہوں نے کہا کہ آج بہت تکلیف ہوئی جب ایک سینیئر رکن نے سابق اسپیکروں کی فہرست گنوا دی لیکن انہوں نے خاتون اسپیکر کا نام نہیں لیا ،جو کچھ سندھ حکومت نے میرے ساتھ کیا میں نے کبھی ایوان کو یرغمال نہیں بنایا ،بحیثیت سپیکر لوگوں نے میرے خلا ف بولا ،میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے اس وقت آواز کیوں بلند نہیں کی گئی ،فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں آج بولنا چاہتی تھی لیکن اپوزیشن کو کیا خوف تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو یرغمال کیا ،آپ سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ،شخصیات کی خاطر پارلیمنٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہیے ،کیا انہوں نے کبھی بدین میں پانی کی کمی پر بات کی ؟میں اپوزیشن کے رویئے کی مذمت کرتی ہوں ،ابھی تو میں نے کچھ بولا ہی نہیں تھا ہم جانتے ہیں ان کو کون سا خوف ہے ،مجھے کینسر تھا میں نے کینسر کو نظر انداز کر کے ایوان چلایا کیا فرق پڑتا اگر خورشید شاہ میرا نام بھی کے لیتے ،سندھ کو کارڈ بنا استعمال نہ کیا جائے ،مجھے زندگی کا خطرہ ہے لیکن میں نے اس کے لیئے پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنایا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ اپوزیشن سابق اسپیکر کو برداشت نہیں کر رہی اپوزیشن کی اصلیت آہستہ آہستہ واضح ہوتی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو بھارت نے آئی سی جے میں پیش کیا ،پارلیمانی نظام کو اپوزیشن نے خود دھچکا دیا ہے ہمیں پتہ ہے اپوزیشن اس طرح کیوں کر رہی ہے ان کی سازشیں ایکسپوز ہو رہی ہیں

تازہ ترین خبریں