03:49 pm
پنجاب میں نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کردیا گیا ، ذریعہ تعلیم کیا ہوگا ؟ جان کر طلبہ خوشی سے نہال ہوجائیں گے

پنجاب میں نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کردیا گیا ، ذریعہ تعلیم کیا ہوگا ؟ جان کر طلبہ خوشی سے نہال ہوجائیں گے

03:49 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں نئی تعلیم پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے ، پرائمری تک ذریعہ تعلیم اردو ہوگی جبکہ انگریز ی کو بطورمضمون شامل کیا جائیگا ۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تعلیم پر سرمایہ کاری سے نئی نسل کا مستقبل روشن ہوگا، طبقاتی تفریق ختم کر کے یکساں تعلیمی نظام کیلئے کوششیں جاری ہیں، ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری تک اردو میں تعلیم دی جائے گی جبکہ انگریزی بطور مضمون شامل ہوگا۔انہوں نے چولستان کے بچوں کو بھی لاہور کے طلبہ جیسی سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی
اور کہا کہ کہا کہ نئی پالیسی سے تعلیم کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوجائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ستر سال میں شعبہ تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جو کہ ترقی کیلئے اہم ہے۔وزیراعلیٰ نے شعبہ تعلیم کیلئے کئے گئے اقدامات کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں سینئر وزیر میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سمیت دیگر وزرا ءنے شرکت کی ۔

تازہ ترین خبریں