04:07 pm
17سالہ لڑکی کے قتل سے پہلے زیادتی کا خدشہ  لیکن قاتل سگا بھائی اور کزن نکل آئے ، لرزہ خیز رپورٹ

17سالہ لڑکی کے قتل سے پہلے زیادتی کا خدشہ لیکن قاتل سگا بھائی اور کزن نکل آئے ، لرزہ خیز رپورٹ

04:07 pm

اوکاڑہ(آ ئی این پی ) تین روز قبل تھانہ راوی کے علاقہ میں قتل ہونے والی 17سالہ لڑکی کا اندھا قتل ٹریس آوٹ لڑکی کا قاتل اس کا حقیقی بھائی اور کزن نکلا ملزمان نے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا آلہ قتل بھی برآمد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری ضیاءالحق نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ راوی کے علاقہ12جی ڈی کے رہائشی شہامند نامی محنت شخص کی جواں سالہ بیٹی ثوبیہ کو نا معلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کے بعد اس کی نعش ملحقہ احاطہ میں پھینک دی تھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ لڑکی ثوبیہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے واقعہ کا آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے نوٹس لیتے ہوئے واردات کو ٹریس آوٹ کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا
ڈی پی او اطہرا سماعیل نے وقوعہ کو ٹریس آوٹ کا ٹاسک ڈی ایس پی صدر چوہدری ضیائ الحق کو دیا گیاتھا چوہدری ضیائ نے ایس ایچ او راوی انسپکٹر غلام مر تضیٰ، ہومی سائیڈ انچارج خادم حسین ، عاطف نواز اے ایس آئی اور ماتحت ٹیم کے ہمراہ خود تحقیقات کا آغاز کیا لڑکی کے میڈیکل / پو سٹ مارٹم رپورٹ میں ثوبیہ سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی تو پولیس کا شک مقتولہ کے اہل خانہ پر گیا پولیس نے شک گزرنے پر ثوبیہ کے بھائی اکرم کو حراست میں لیتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی تو ملزم اکرم نے سب اگل دیا اور پولیس کے سامنے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن ثوبیہ کا کسی لڑکے سے معاشقہ تھا اور وہ اس کو ملنے رات کو گئی تو پتہ چل گیا جس پر اپنے کزن کے ہمراہ پیچھا کیا اور اسے ویرانے میں لے جا کر تیز دھار آلے سے اس کی گردن کو کاٹ ڈالا اور نعش قریبی احاطہ میں پھینک دی پولیس نے ملزم اکرم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا اندھے قتل کو 72گھنٹوں میں ٹریس آوٹ کرنے پر ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ڈی ا یس پی ضیائ الحق اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقدد انعام اورتعرےفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبریں