04:15 pm
وزیر اطلاعات فواد چودھری کو ہٹائے جانے کے امکانات علی محمد خان کو بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے

وزیر اطلاعات فواد چودھری کو ہٹائے جانے کے امکانات علی محمد خان کو بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے

04:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ وزرات اطلاعات و نشریات میں بڑی تبدیلی ممکن ہے اور مردان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کو بڑا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ملکی صحافی عبد الغفار نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے لے کر اب تک میڈیا ہائوسز جن جن مشکلات میں گھر چکے ہیں ان کی وجہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کو قرار دیا جا رہا ہے ۔ اسی پیرائے میں عین ممکن ہے کہ ان سے ذمہ داری واپس لی جا سکتی ہے۔
یہ بھی اطلاعات تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان بھی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور وزیر اعظم عمران خان یہ محسوس کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ٹھیک طریقے سے حکومت کی ترجمانی نہیں کر پائے۔جس کے باعث وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی تبدیلی کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں

تازہ ترین خبریں