04:17 pm
حکومت نے حافظ سعید کی جماعت کے بارے میں بڑا قدم اٹھالیا

حکومت نے حافظ سعید کی جماعت کے بارے میں بڑا قدم اٹھالیا

04:17 pm

اسلام آباد (آئی این پی)وزارتِ داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کر تے ہوئے بینک اکاؤنٹس منجمد اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ جمعرات کوترجمان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مثر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا۔ترجمان کے مطابق وزارتِ داخلہ نے جماعت الدعو کی فلاحی تنظیم فلاحِ انسانیت فانڈیشن پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس منجمد اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان تیار کیا گیا، جس کے تحت فوجی عدالتوں کا قیام، کالعدم تنظیموں پر پابندی، قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا)کو فعال اور موثر بنانا، نفرت انگیز تقاریر اور مواد کی روک تھام، دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کی روک تھام سمیت دیگر اہم اقدامات کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ نیکٹا کا قیام 2009 میں حکومتی سطح پر کیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جاری آپریشن کی نگرانی اور اس کی شفافیت کو بحال رکھنے کے لیے 2013 میں نیکٹا کو پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت مزید فعال کیا گیا۔پارلیمانی ایکٹ کے تحت نیکٹا کے چیئرمین موجودہ وزیراعظم ہیں اور صوبوں کے گورنرز پر مشتمل ایک باڈی تشکیل ہے جو ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر اپنی اجلاسوں میں اپنی تجاویز پیش کرتی ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل، تمام صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر داخلہ کے سیکریٹری اور تمام حساس اداروں کے سربراہان نیشنل کانٹرر ٹیررازم اتھارٹی کا حصہ ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد جماعت الدعو پر کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں بعدازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعو کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کی تھیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں