06:35 am
انتہائی اہم ترین رہنما پی ٹی آئی میں شامل ، نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

انتہائی اہم ترین رہنما پی ٹی آئی میں شامل ، نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

06:35 am

فیصل آباد(نیو زڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنماسابق ٹائون ناظم لائلپورٹائون رانا زاہد محمود پاکستان تحریک انصاف میں شامل‘ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش،آئندہ سٹی میئر کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ ،تحریک انصاف کے مقامی رہنما ئون اور کارکنوں میں گروپ بندی کا خدشہ ‘آن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سابق ٹائون ناظم لائلپور ٹائون رانا زاہد محمود نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ارشد داد سے ملاقات کی جس کے دوران دیگر اہم پارٹی رہنما بھی موجود تھے‘ اس موقع پر رانا زاہد محمود نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا
اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ارشد داد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے آپ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے ٹاسک سونپا ہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کو مزید فعال بنائیں‘ اس موقع پر رانا زاہد محمود نے کہا کہ میں وزیراعظم سے جلد ملاقات کرنا چاہتا ہوں اور نہ صرف مجھے بلکہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کی بے باک قیادت پر فخر ہے اور انشاء اللہ میں فیصل آباد تحریک انصاف کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام صلاحتیںبروئے کار لائوں گا‘ فیصل آباد میں پارٹی کو مزید مضبوط اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام دلایا جائے گا‘ علاوہ ازیں فیصل آباد کے سیاسی مصبرین کا کہناکہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں و کارکنوں رانا زاہد محمود کو پی ٹی آئی میں شمولت سے خوش نہیں ہوگئے ان کے شامل ہونے بعد فیصل آباد تحریک انصاف میں مزید گروپ بند ی کو ہوا ملے گی کیونکہ وہ مشرف دور میں فیصل آباد کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے اور دو حلقوں سے ان کی ضمانت ضبط ہوگئیں تھیںاور وہ سیاسی طور ایک نام شخص ہیں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو نقصان ہوگا۔

تازہ ترین خبریں