09:43 am
پی ٹی وی اکاؤنٹس سے رقم منتقلی: فواد چودھری کا ایم ڈی کیخلاف تحقیقات کا حکم

پی ٹی وی اکاؤنٹس سے رقم منتقلی: فواد چودھری کا ایم ڈی کیخلاف تحقیقات کا حکم

09:43 am

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد حسین میں لڑائی پولیس تک پہنچ گئی۔ وزیر اطلاعات نے ایم ڈی کے خلاف تحقیقات کیلئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔ وزیر اطلاعات کی جانب سے وفاقی پولیس کے سربراہ کو خط میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی وی کے کھاتوں
سے بھاری ادائیگیاں کی گئی ہیں، ادارے کے اکاؤنٹس سے 31 لاکھ 80 ہزار اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے کے مشکوک چیک کیش کروائے گئے، پی ٹی وی اکاؤنٹس سے رقم کی منتقلی ضابطہ فوجداری کا مقدمہ بنتا ہے، معاملے کی میرٹ پر تحقیقات کر کے آگاہ کیا جائے۔پی ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری نے وزیر اطلاعات کو درخواست دی تھی کہ ادارے کے کھاتوں کی تحقیقات کرائی جائے، درخواست کے ساتھ تمام بڑی بڑی ادائیگیوں کے ثبوت اور کھاتوں کی نقول بھی منسلک ہیں۔