10:04 am
وزیر خارجہ 24 فروری کوکہاں جائیں گے؟ کیا ہونیوالا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے اچانک بڑی خبر آگئی

وزیر خارجہ 24 فروری کوکہاں جائیں گے؟ کیا ہونیوالا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے اچانک بڑی خبر آگئی

10:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم سرکاری دورے پر24 فروری کو جاپان جائیں گے۔تین روزہ دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپانی وزیر خارجہ سمیت اعلی شخصیات سے ملاقاتیں جبکہ وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اہم سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی جاپانی وزیر اعظم سے بھی ملاقات متوقع ہےتاہم حتمی طورپر یہ ملاقات ابھی طے نہیں ہے ۔
جاپانی دورے کے دوران شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد شاہ محمود قریشی کا دورہ جاپان انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ، ممکن ہے کہ جاپان بھارت کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے