04:19 pm
آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے، میجر جنرل آصف غفور

آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے، میجر جنرل آصف غفور

04:19 pm

راولپنڈی (نیو ز ڈیسک) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے، آپ نہیں، ہم آپ کو سرپرائز دیں گے، جنگ کی خواہش نہیں، تاہم کسی جارحیت کو سرپرائز نہیں سمجھیں گے، بھارتی جارحیت پر ردعمل ماضی سے مختلف ہوگا، 70 سال آپ کو دیکھا، آپ کیلئے ہی صلاحیتیں حاصل کیں، بھارت جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے، دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کشمیری نوجوان نے بھارتی فورسز کو نشانہ بنایا، پاکستان نے اس بار جواب دینے کیلئے تھوڑا وقت لیا، پاکستان نے اپنے طور پر واقعہ کی تحقیقات کیں، تحقیق کے بعد وزیراعظم نے پلوامہ واقعہ پر جواب دیا۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کرسکا، اصل دہشتگردی بھارت نے کی جب مکتی بانی کے ذریعے حالات بگاڑے، مکتی باہنی کے کردار کو خود بھارتی وزیراعظم نے تسلیم کیا، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کیخلاف سازشیں، دہشتگردی کی، 65 کی جنگ کے ہمارے ملک پر اثرات مرتب ہوئے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا پاکستان میں جب بھی کوئی ایونٹ ہو بھارت میں ایسا واقعہ ہو جاتا ہے، بھارت نے اپنی ناکامیوں کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دی، ملک میں 8 اہم ایونٹس ہو رہے تھے، سعودی ولی عہد دورہ پاکستان پر تھے، کانفرنس ہو رہی تھی، پاکستان میں پی ایس ایل میچز ہونے ہیں، کرتارپور راہداری کی ڈویلپمنٹ پر ایک میٹنگ ہونی تھی۔ انہوں نے کہا کلبھوشن کی صورت میں بھارتی دہشتگردی کا ثبوت موجود ہے، کلبھوشن کیس کی سماعت کے وقت ایسا واقعہ ہوا، مقامی گاڑی کے ذریعے پلوامہ میں حملہ کیا گیا، پلوامہ کا حملہ آور بھی مقامی کشمیری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا جنگ اور پاکستانی میڈیا امن کی بات کر رہا ہے، بھارتی میڈیا جنگی صحافت کر رہا ہے، بھارت کھلاڑیوں پر پابندی، ٹماٹر بند کرنے کی باتیں کر رہا ہے، جنگ اور بدلے کی دھمکی بھارت نے دی، آپ امن، ترقی چاہتے ہیں تو خطے کا امن تباہ نہ کریں، ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے مت دیکھیں، امید ہے پاکستان کی طرف سے آپ کو پیغام مل گیا۔ انہوں نے کہا جنرل اسد درانی کے بارے میں ایک انکوائری ہو رہی تھی، جنرل (ر) اسد درانی نے فوجی قوانین کی خلاف ورزی کی، اسد درانی کی پنشن روک دی تھی، دیگر سہولتیں بھی ختم کر دیں، اسد درانی کا نام ای سی ایل پر ہے، وزارت داخلہ سے بات کریں گے، کوٹ مارشل مکمل ہونے تک آگاہ کیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں مسلح افواج کے سربراہوں کا پیغام دکھایا گیا جس میں عسکری قیادت نے کہا کسی بھی قسم کی جارحیت پر بھرپور جواب دیا جائے گا، مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع اپنے خون سے کرینگے، آخری گولی اور آخری سانس تک دفاع وطن کیلئے سینہ سپر رہیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج کے 2 سینئر افسر زیر حراست ہیں، 2 سینئر افسران کیخلاف کارروائی جاری ہے، کورٹ مارشل مکمل ہونے تک آگاہ کیا جائے گا، دونوں افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ایران کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ مل کر سرحد کی صورتحال بہتر کریں گے، مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، آئیے اسے حل کریں۔

تازہ ترین خبریں

اس بار کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا،وزیرتعلیم پنجاب

اس بار کوئی بچہ بغیر امتحان پرموٹ نہیں ہوگا،وزیرتعلیم پنجاب

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

 ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی

مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی:کیوں نہ وزیراعظم کو جرمانہ کردوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی:کیوں نہ وزیراعظم کو جرمانہ کردوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

نیب ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

آپ کومعلوم ہے کہ مفتی عبدالقوی 2روز سے حریم شاہ کیساتھ کیاشرمناک کام کررہے تھے

آپ کومعلوم ہے کہ مفتی عبدالقوی 2روز سے حریم شاہ کیساتھ کیاشرمناک کام کررہے تھے

اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ،کراچی میں کیا ہونے والاہے ،شہرقائدکے باسیوں کوبڑی خبرسنادی گئی

اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ،کراچی میں کیا ہونے والاہے ،شہرقائدکے باسیوں کوبڑی خبرسنادی گئی

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے،عوام آرہے ہیں،مریم ا ورنگزیب

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے،عوام آرہے ہیں،مریم ا ورنگزیب