02:57 pm
سیاسی منظرنامے میں دوبارہ انٹری ،عائشہ گلالئی کوعمران خان اورپی ٹی آئی کے لیے اہم پیغام

سیاسی منظرنامے میں دوبارہ انٹری ،عائشہ گلالئی کوعمران خان اورپی ٹی آئی کے لیے اہم پیغام

02:57 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے دو ہزار ٹریلین کے قرضے لیے، پاکستانی عوام موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتے اور ٹیکس نہیں دیتے۔عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بہن ٹیکس چوری میں ملوث ہے،
آئی ایم ایف کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں مین اضافہ ہوا حج فری مت کریں لیکن عوام کے لیے حج کا خرچہ کم کریں ، پاکستانی قوم کو ایسا لیڈر نہیں چاہیے جو تین سو گز کے محل میں رہتا ہو، جہانگیر ترتن کو کے پی کے معدنیات کے ٹھیکے دیے گیے، پورے ملک میں سٹوڈنٹ یونین پر پابندی اٹھائی جائے، فنڈ ریزنگ کے لیے دبئی جا رہی ہوں، موجودہ حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جس سے وہ انکار کرتے تھے۔

تازہ ترین خبریں