08:03 pm
جن کے پاس یہ والے شناختی کارڈز نہیں ہیں انہیں یہ سہولت نہیں ملے گی، پاکستانیوں پر حکومتی سطح پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

جن کے پاس یہ والے شناختی کارڈز نہیں ہیں انہیں یہ سہولت نہیں ملے گی، پاکستانیوں پر حکومتی سطح پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

08:03 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جن کے پاس یہ والے شناختی کارڈز نہیں ہیں انہیں یہ سہولت نہیں ملے گی، پاکستانیوں پر حکومتی سطح پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ۔۔۔اماراتی حکومت نے بنا چپ والے شناختی کارڈ کے حامل پاکستانیوں کیلئے ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کردی، آئندہ سے صرف چپ والے اسمارٹ شناختی کارڈ کے حامل پاکستانیوں کو ہی ویزے جاری کیے جائیں گے، عام شناختی کارڈ پر ویزے کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویزوں کے اجراء کی پالیسی مزید سخت کر دی ہے۔ اماراتی حکومت نے خاص کر پاکستانیوں کیلئے ویزوں کے اجراء کیلئے ایک نئی شرط عائد کردی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ٹریول کمپنی پولانی کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ پیغام میں پاکستانی، ایرانی، افغانی اور عراقی شہریوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سے اماراتی ویزے کے حصول کیلئے دی جانے والی درخواست کے ساتھ چپ والے اسمارٹ شناختی کارڈ پیش کریں۔اماراتی ویزے کے حصول کیلئے اگر کوئی شخص بنا چپ والا شناختی کارڈ درخواست کے ساتھ پیش کرتا ہے، تو اس صورت میں اس کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔ اس لیے لازم ہے کہ اماراتی ویزے کے حصول کے خواہش مند افراد جلد سے جلد چپ والا اسمارٹ شناختی کارڈ حاصل کر لیں۔ بصورت دیگر وہ اماراتی ویزہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان میں نادرا کی جانب سے اب تمام شہریوں کو چپ والا سمارٹ شناختی کارڈ ہی جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ برس قبل شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کے پاس اب بھی بنا چپ والے شناختی کارڈ موجود ہیں۔ تاہم اب ان شہریوں کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ جلد سے جلد چپ والا شناختی کارڈ حاصل کر لیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا