03:33 pm
سپیکرسندھ اسمبلی کے بعدخیبرپختونخواہ اسمبلی کے سپیکرکی باری ،نیب حرکت میں آگئی

سپیکرسندھ اسمبلی کے بعدخیبرپختونخواہ اسمبلی کے سپیکرکی باری ،نیب حرکت میں آگئی

03:33 pm

پشاور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کو طلب کر لیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری امجد خان اور ہائیر ایجوکیشن چیئرمین عطا الرحمان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے مشتاق غنی اور امجد خان کو 26 فروری کو طلب کیا ہے۔حکام ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق کیسز میں بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔ نیب خیبر پخونخوا نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ حکام پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔