04:48 pm
تین بار وزیر اعظم رہنےوالا نوازشریف پاکستان کا غدار نکلا

تین بار وزیر اعظم رہنےوالا نوازشریف پاکستان کا غدار نکلا

04:48 pm

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں نوازشریف کا بیان پاکستان مخالف انداز میں چلایا گیا یہ بدقسمتی ہے جو تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنا وہ بھارت میں ایک غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے،اپوزیشن دھمکیاں دیتی ہے کہ ہماری بات مانو ورنہ ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے، اپوزیشن کے ارکان گالیاں دیتے ہیں، یہ تماشہ نہیں چلے گا، ایسے لوگوں کو ایوان سے نکالا جائے، پاکستان کو عمران خان کی شکل میں ایماندار لیڈر مل گیا ہے،
گیس سیکٹر میں 150ارب کا خسارہ مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن دھمکیاں دیتی ہے کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں ورنہ ایوان نہیں چلنے دیں گے، اپوزیشن کےلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، کلبھوشن یادیو کے کیس میں نواز شریف کے بیان کو اپنے حق میں ثبوت کے طور پر پیش کیا، ایوان میں پلوامہ حملے کے بعد دشمن کی دھمکیوں کی بات ہونی چاہیے تھی، آج پاکستان کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہترہورہے ہیں، آج سعودی عرب کی جیلوں میں قید عمران خان کے اقدام کی وجہ سے واپس آرہے ہیں، بجلی اور گیس کے 150ارب کا خسارہ مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے،مراد سعید نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگر اپوزیشن ایوان کا بائیکاٹ کر دیتی ہے، کہتے ہیں شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا سپیکر بناؤ، ایوان تب چلے گا، آج پاکستان کو عمران خان کی شکل میں ایماندار لیڈر مل گیا ہے، ایوان میں بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوںاور دھمکیوں کے خلاف ہاؤس میں بحث ہوگی،کشمیر میں مظالم پر بات ہو گی،جب کلبھوشن یادیو کیس میں ہمارے وکیل نے مضبوط ٹھوس ثبوتوں پر بات کی، کتنا بدقسمت انسان ہو گا جس کو تین دفعہ ملک نے وزیراعظم بنایا لیکن انڈیا کا وکیل اٹھ کر اس کے بیان کو اپنے حق میں ثبوت کےلئے پیش کرتا ہے۔اس موقع پر حکومتی ارکان نے شرم کرو اور غداری کا مقدمہ چلاؤ کی آوازیں لگائیں۔مراد سعید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ گیس کے بلوں کا مسئلہ حل کریں ، انہوں نے 150ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئے، بجلی کا 1250ارب کا خسارہ چھوڑا، اپوزیشن روز کا تماشہ چھوڑ دیں کہ کس کو کیوں گرفتار کیا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ میں نے چوری نہیں کی آپ نے چوری کی ہے، جس پر مرتضی جاوید عباسی کی مراد سعید کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے روزانہ چور چور کہتے ہو، جس کو چور سمجھتے ہو اس کا نام لیں، تمہارا باپ چور ہے۔اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لاؤں گا، اپنی وزارت میں چوری کیا گیا پیسہ واپس لارہا ہوں، اپوزیشن کے ارکان گالیاں دیتے ہیں، یہ تماشہ نہیں چلے گا، ایسے لوگوں کو ایوان سے نکالا جائے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کو ساری دنیا میں عزت مل رہی ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بات کرنے ہی نہیں دی گئی کیوں کہ پتہ ہے کہ وہ سندھ کے حوالے سے بات کریں گی تو کسی کو سننے کی جرات نہیں ہو گی،جس طرح یہاں پر بات ہوئی اگر میں جواب دیتا تو میڈیا میں بریکنگ نیوز چلے گی کہ مراد سعید نے مکا دے مارا ہے، پاکستان کو جو خطرات ہیں اس کی خاطر تقسیم کو ختم ہونا چاہیے