04:53 pm
وزیر اطلاعات فواد چودھری کی برداشت ہی جواب دے گئی

وزیر اطلاعات فواد چودھری کی برداشت ہی جواب دے گئی

04:53 pm

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی کے اکاؤنٹس سے بڑے پیمانے پر رقم کی منتقلی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیدیا۔جمعہ کو تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اکاؤنٹس سے بڑے پیمانے پر رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیدیا۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات نے آئی جی اسلام آباد کو خط بھی لکھ دیا ۔
خط میں سرکاری ٹی وی کے اکاؤنٹ سے بڑے پیمانے پر رقم کی منتقلی کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔ انکوائری کی ہدایت سرکاری ٹی وی کی ورکرز یونین کی شکایت پر کی گئی۔ اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ معاملہ کرمنل کیس بن چکا ہے۔ معاملے کی میرٹ پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔