05:13 pm
مراد سعید بھرے ایوان میںایک بار پھر لڑ پڑے  ارکان ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

مراد سعید بھرے ایوان میںایک بار پھر لڑ پڑے ارکان ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

05:13 pm

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما مرتضیٰ جایود عباسی میں تلخ کلامی ہوئی۔ مراد سعید کی جانب سے اپوزیشن پر شدید تنقید پر مرتضیٰ جایود عباسی نے کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے روزانہ چور چور کہتے ہو، جس کو چور سمجھتے ہو اس کا نام لیں، تمہارا باپ چور ہوگا،جس پر مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان گالیاں دیتے ہیں، یہ تماشہ نہیں چلے گا، ایسے لوگوں کو ایوان سے نکالا جائے، میں نے جواب دیا تو میڈیا میں بریکنگ نیوز چلے گی مراد سعید نے مکا دے مارا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر شدید تنقید کی جس کے جواب میں مراد سعید نے بھی اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں نوازشریف کا بیان پاکستان مخالف انداز میں چلایا گیا یہ بدقسمتی ہے
جو تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنا وہ بھارت میں ایک غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگر اپوزیشن ایوان کا بائیکاٹ کر دیتی ہے،اپوزیشن روز کا تماشہ چھوڑ دیں کہ کس کو کیوں گرفتار کیا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ میں نے چوری نہیں کی اپوزیشننے چوری کی ہے، جس پر مرتضی جاوید عباسی کی مراد سعید کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے روزانہ چور چور کہتے ہو، جس کو چور سمجھتے ہو اس کا نام لیں، تمہارا باپ چور ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لاؤں گا، اپنی وزارت میں چوری کیا گیا پیسہ واپس لارہا ہوں، اپوزیشن کے ارکان گالیاں دیتے ہیں، یہ تماشہ نہیں چلے گا، ایسے لوگوں کو ایوان سے نکالا جائے، جس طرح یہاں پر بات ہوئی اگر میں جواب دیتا تو میڈیا میں بریکنگ نیوز چلے گی کہ مراد سعید نے مکا دے مارا ہے، پاکستان کو جو خطرات ہیں اس کی خاطر تقسیم کو ختم ہونا چاہیے۔