07:33 am
بھارت چیختا چلاتا رہ گیا مگر  اقوام متحدہ نے پاک فوج کے دبنگ افسر کو اہم ترین فورس کا کمانڈر بنا دیا ۔

بھارت چیختا چلاتا رہ گیا مگر اقوام متحدہ نے پاک فوج کے دبنگ افسر کو اہم ترین فورس کا کمانڈر بنا دیا ۔

07:33 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی ملی ہے ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پاکستان آرمی کے میجر جنرل ضیا الرحمن کو مغربی سہارا (مینورسو) میں ریفرنڈم کیلئے اقوام متحدہ کے مشن کا فورس کمانڈر مقرر کردیا ، جو کہ پاکستان کیلئے ایک بڑی فتح ہے ، اقوام متحدہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میجر جنرل ضیا الرحمٰن کوچین کے میجر جنرل ژیاؤ جن وینگ کی جگہ یہ عہدہ سونپا گیا ہے جن کا اس دورے پر ملازمت کا 17فروری کو خاتمہ ہو گیا، بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل مینورسو کے لیے میجر جنرل وینگ کی مثالی سروس اور خدمات پر ان کے شکر گزار ہیں۔میجر جنرل ضیا الرحمن قومی اور عالمی سطح پر فوجی قیادت کا 30سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں
جس میں کمانڈ، اسٹاف اور وار کالج سطح پر بحیثیت کمانڈر آف فارمیشنز آف آپریشنز اور ڈائریکٹر اسٹاف تعیناتیاں شامل ہیں وہ دیگر سطح پر بھی قائدانہ کردار ادا کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس میں ڈیمو کریٹک رپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ آرگنائزیشن مشن میں فوجی مبصر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا شامل ہے، 2015 سے 2016 تک وہ فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز سینئر قومی نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے جبکہ حال ہی میں میجر جنرل ضیا الرحمن 2016 سے 2017 تک انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر اور 2017 سے انفنٹری ڈویژن کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ضیا الرحمن نے کاکول کی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے بیچلر آف سائنس اور لاہور کے انسٹیٹیوٹ آف گریجویٹ سائنسز کے کینیڈین اسکول آف مینجمنٹ سے ایڈمنسٹریشن ڈگری حاصل کی ہے۔انہوں نے کوئٹہ کی یونیورسٹی آف بلوچستان سے بیچلر آف سائنس (آنرز)، کوئٹہ کے کمانڈر اینڈ اسٹاف کالج سے ماسٹر آف سائنس کی ڈگری اور اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس سے ماسٹرز آف سائنس(آنرز) اور فلسفے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی،

تازہ ترین خبریں