08:43 am
نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں گھر کی ماہانہ قسط مقرر ،دھواں دار اعلان نے غریب شہریوں کے دل جیت لیئے

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں گھر کی ماہانہ قسط مقرر ،دھواں دار اعلان نے غریب شہریوں کے دل جیت لیئے

08:43 am

لاہور (نیو زڈیسک) موجودہ حکومت کے پراجیکٹ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھر تعمیر کر کے بے گھر افراد کو رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے لیکن نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے اُمیدوار اس کشمکش میں تھے کہ آخر اس اسکیم کے تحت بننے والے گھروں کی ماہانہ قسط کیا ہو گی۔تاہم اب اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور حکومت میں معاملات طے پاگئے۔
جس کے تحت شہریوں کو 8 سے 10 ہزار روپے ماہانہ قسط دینا ہوگی۔ صوبے میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پھاٹا بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ حسن اقبال سمیت بورڈ ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے مزید فیزز کے لیے فنانشنل ماڈل پر بات چیت ہوئی۔وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے بورڈ ممبران کو آگاہ کیا کہ منصوبے کے لیے اسٹیٹ بنک اور حکومت میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ اب درخواست گزار آٹھ سے دس ہزار ماہانہ قسط پر گھر حاصل کر سکے گا۔ اس سے قبل نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر کیے جانے والے گھروں کی ممکنہ قیمت سامنے آئی تھی اور ذرائع نے بتایا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملنے والے 3 مرلے کے گھروں کی قیمت 12 سے 13 لاکھ روپے ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ جس میں کئی غیر ملکی کمپنیوں اور کاروباری حضرات نے پاکستان تحریک انصاف کو مالی اور تعمیری معاملے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ حال ہی میں مصر کے ایک ارب پتی شخص نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک لاکھ گھر تعمیر کر کے دینے کی پیشکش کی تھی۔قبل ازیں 41 غیر ملکی کمپنیوں نے اس پراجیکٹ میں حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں