08:16 pm
نہ جنگی طیارے ، نہ ایٹمی میزائل ۔۔ پاکستان نے افغانستان کو استعمال کرتے ہوئے ایسی دماغی چال چل ڈالی کہ بھارت سکتے میں آگیا

نہ جنگی طیارے ، نہ ایٹمی میزائل ۔۔ پاکستان نے افغانستان کو استعمال کرتے ہوئے ایسی دماغی چال چل ڈالی کہ بھارت سکتے میں آگیا

08:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نہ جنگی طیارے ، نہ ایٹمی میزائل ۔۔ پاکستان نے ایسی دماغی چال چل ڈالی کہ بھارت سکتے میں آگیا ، بہت بڑے پیمانے پر ہندوستان کا نقصان ہو گیا ۔۔۔ پاکستان نے بھارت کی یکطرفہ تجارتی بندش کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت کامرس کے اعلیٰ حکام نے پلوامہ حملے کے تناظر میں سب سے پسندیدہ قوم(ایم ایف این) کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور دوطرفہ تجارت کی بندش پر بھارت کو جواب دینے کے لیے 3سے4نکاتی لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی۔ پاکستان نے بھارت کی 90 اشیاء کو منفی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت بھارت کی افغانستان کو کی جانے والی 500 سے 600 ملین ڈالر کی برآمدات محدود کر دی گئی ہیں۔
یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا کہ بھارت کی جانب سےافغانستان کو بھجوائی جانے والی 600 ملین ڈالر کی برآمدات پر فوڈ انسپکشن اور سامان کی جانچ پڑتال کی مد میں پابندی بھی عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر خوب الزام تراشی کی اور پاکستانی مصنوعات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کردی تھی۔ بھارت کی افغانستان برآمدات پر پابندی کے حوالے سے وزارت کامرس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نجی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ منصوبے کے تحت پاکستان خام مال، کپاس اور کچھ مشینری کی درآمدات پر پابندی عائد نہیں کرے گا کیوں کہ وہ صنعت کے لیے ضروری ہے. عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایم ایف این حیثیت سے دستبرداری کا معاملہ ورلڈ ٹریڈ آرگنا ئز یشن(ڈبلیو ٹی او)میں نہیں اٹھائے گا ، کیو نکہ پاکستان نے بھارت کی اس حیثیت میں توسیع نہیں کی ہے. انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی مکمل ہوچکی ہے اور وزارت کامرس اسے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس کی منظوری لے گی. اگر قومی سلامتی کونسل اس پر عمل درآمد کراتی ہے تو دو طرفہ تجاری میں بھارت بڑے خسارے میں رہے گا‘دونوں ممالک کے درمیان 2اعشاریہ183ارب ڈالرز کی تجارت ہوتی . جس میں بھارت سے درآمدات 1اعشاریہ8ارب ڈالرز اور پاکستان سے برآمدات 35کروڑ ڈالرز ہے. اگر پاکستان ، نئی دہلی کے ردعمل میں درآمدات بند کرتا ہے تو بھارت زیادہ خسارے میں رہے گا‘اہم بات یہ ہے کہ اگر پاکستان ٹرانز ٹ ٹریڈ برائے افغانستان کے تحت کراچی سے بھارتی اشیا کی درآمدات بند کرتا ہے اس سے بھارت کو 60کروڑ ڈالرز کا مزید نقصان ہوگا.

تازہ ترین خبریں

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

 آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا!  پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا! پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

 وزیراعظم عمران خان(آج)  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان(آج) کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر  حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے  نیاپنڈوراباکس کھول دیا

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

 سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

شہر پر سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، اگلا مہینہ بھاری پڑسکتا ہے

شہر پر سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، اگلا مہینہ بھاری پڑسکتا ہے