01:01 pm
’’دوست ہو تو چین جیسا ‘‘

’’دوست ہو تو چین جیسا ‘‘

01:01 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی دھمکی پر چین کے ردعمل سے خبردار کردیا گیا، بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے حصے میں آنے والے دریاوں کا تمام پانی روکنا ممکن نہیں، ایسا کرنے کی صورت میں پنجاب اور کشمیر کے علاقے ڈوب جائیں گے، جبکہ ردعمل کے طور پر چین بھی بھارت کے دریاوں کا پانی روک سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر برائے آبی وسائل کی جانب سے پاکستان کے حصے جا پانی روکے جانے کی دھمکی پر بھارتی آبی ماہرین نے مودی سرکاری کو خبردار کیا ہے۔ بھارتی آبی ماہرین نے مودی سرکاری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی عمل الٹا بھارت کیلئے ہی نقصان دہ ثابت ہو گا۔
بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے حصے میں آنے والے دریاوں کا تمام پانی روکنا ممکن نہیں، ایسا کرنے کی صورت میں پنجاب اور کشمیر کے علاقے ڈوب جائیں گے۔ جبکہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو ردعمل کے طور پر چین بھی بھارت کے دریاوں کا پانی روک سکتا ہے۔ اس وقت بھارت کے زیادہ تر دریا چین سے شروع ہو کر بھارت میں داخل ہوتے ہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان دریاوں کے پانی کے تقسیم کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہوا۔ اس لیے چین بنا روک ٹوک کے بھارت کے دریاوں کا پانی روک سکتا ہے۔ اور اگر ایسا ہوا تو بھارت کے اکثر بڑے دریا خشک ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے کو جواز بنا کر پاکستان کیخلاف آبی دہشت گردی شروع کردی ہے۔ بھارتی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور وزیر برائے آبی وسائل اینڈ ریور ڈویلپمنٹ نتین گڈکری نے دھمکی دی کہ ہماری حکومت نے پاکستان جانے والا دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانیوالے مشرقی دریائوں دریائے راوی، ستلج اور بیاس کا رخ موڑ کر اس کا پانی جموں وکشمیر اور پنجاب کو پہنچایا جائیگا ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر کمیشن شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں میں آنیوالے پانی روکنے اور رخ موڑنے کی صلاحیت ہی نہیں، یہ سراسر بھارت کی گیدڑ بھبکی ہے۔شیراز میمن نے کہا کہ بھارت میں سیاسی لوگ سیاسی باتیں کرتے ہیں،عملاً ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے وزیراعظم بنتے ہی اس حوالے سے بریفنگ لی تھی، بھارت کو پتا لگ گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اس کے بعد سے ایسا بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی اطلاع نہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار