08:24 am
فیصل آباد میں 12سالہ بچی سے اجتماعی جنسی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ

فیصل آباد میں 12سالہ بچی سے اجتماعی جنسی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ

08:24 am

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکری پر رکھوانے کے بہانے 12 سالہ سالی کو بدکاری کے اڈے پر بیچ ڈالا‘ اوباش افراد کا بچی سے گینگ ریپ‘ 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج‘ آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ بچی کی والدہ زاہدہ پروین سکنہ سائیں دی کھوئی نے پولیس کو دی گئی درخواست دی ہے
جس میں میں کہا گہا ہے کہ میرے داماد حامد بشیر نے نوکری پر رکھوانے کے بہانے میری بارہ سالہ بیٹی گلناز کو ملزمان ابرار‘ ملزم سرور‘ عدنان وغیرہ کے پاس چھوڑ دیا جو اس سے حرام کاری کرواتے رہے‘ ایس ایچ او مدینہ ٹائون کو بازیابی کیلئے درخواست دی تو ملزمان نے پولیس سے ملی بھگت کر لی اور گلناز کو دارالامان چھوڑ آئے‘ افسران کے احکامات پر 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔