02:22 pm
 فوجیوں کا مذاق اُڑانا گل بخاری کو مہنگا پڑگیا

فوجیوں کا مذاق اُڑانا گل بخاری کو مہنگا پڑگیا

02:22 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) خاتون صحافی گل بخاری نے گزشتہ دنوں کارگل پر وطن عزیز کی حفاظت کرتے پاکستانی فوجیوں کا تمسخر اڑایا جس پر انٹرنیٹ صارفین نے ایسی تنقید کی کہ اسے لینے کے دینے پڑ گئے۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق عالمگیر خان نامی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پاکستانی فوجیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں فوجی سینے اور گردن تک برف میں دھنسے ہوتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں رائفلیں ہوتی ہیں۔اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے گل بخاری نے لکھا کہ ”بیچارے بچے، یہاں ایسا کیا ہے
جس کے دفاع کے لیے یا کس چیز کو فتح کرنے کے لیے انہیں قربان کیا جا رہا ہے؟ہمارا دفاعی بجٹ جو بڑھتا چلا جا رہا ہے اور جو نوجوانوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، ان سے کیا حاصل ہورہا ہے۔ شرمناک۔“عاقب گجر نامی صارف نے گل بخاری کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”شرمناک تو تھا، تمہارا کبھی پاکستان میں ہونا۔ شکر ہے جان چھوٹی تم سے۔“اذان اکبر نے گل بخاری سے سوال پوچھ لیا کہ ”کیا تم بتا سکتی ہو کہ آپ کی ایسی کون سی خدمات ہیں جن پر پورے پاکستان کو فخر ہو؟ اس پرتم پاکستان کے بہادر بیٹوں پر تنقید کر رہی ہو۔“شاہنواز بخاری نے لکھا کہ ”تم میں کوئی شرم ہے؟ پورا دن پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف نفرت پھیلاتی رہتی ہو۔ تم لوگ کیسے خود کو پاکستانی کہہ سکتے ہو؟ حالانکہ اسی پاکستان نے تمہیں دنیا میں شناخت دی۔ افسوس ہوتا ہے کہ تم جیسے لوگ پاکستانی ہونے کی شناخت کے ساتھ دنیا میں موجود ہیں۔“