03:10 pm
دل کا مرض جان لیوا ثابت ہوا ، ن لیگ پر قیامت ٹوٹ پڑی ، انتقال کی خبر آگئی

دل کا مرض جان لیوا ثابت ہوا ، ن لیگ پر قیامت ٹوٹ پڑی ، انتقال کی خبر آگئی

03:10 pm

لاہور(ویب ڈیسک ) ہفتہ کی صبح 4 بجے کے قریب رانا تجمل حسین کو ہارٹ اٹیک ہوا ، پی آئی سی میں دم توڑ گئے ، ن لیگی رہنما رانا تجمل نے زمانہ طالب علمی سے ہی ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے بطور جنرل سیکرٹری سیاسی سفر کا آغاز کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق رکن اسمبلی رانا تجمل حسین انتقال کرگئے۔ ہفتہ کی صبح 4 بجے کے قریب رانا تجمل حسین کو ہارٹ اٹیک ہوا ، پی آئی سی میں دم توڑ گئے ، رانا تجمل 3 مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ، ن لیگی رہنما رانا تجمل نے زمانہ طالب علمی سے ہی ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے بطور جنرل سیکرٹری سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹریز بھی رہے۔
مرحوم کے سوگوران میں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ خیال رہے مرکزی سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رانا تجمل حسین نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقاتیں کی اور فروغ امن کے حوالے سے ایم ایس ایم کی جاری مہم کے سلسلے میں تقریبات میں شرکت کی۔ سبی ڈویژن کے صدر سید اصغر علی شاہ اور ان کی ٹیم نے امن سیمینار کا اہتمام کیا جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے سینئر نائب صدر رانا تجمل حسین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پائی جانے والی بدامنی اور لسانی منافرت کے ذمہ دار یہاں کے سردار اور وڈیرے ہیں جنہوں نے اپنی گندی سیاست کی۔وجہ سے بلوچوں کو ان کے بنیادی حقوق ( پینے کےلئے صاف پانی ، مفت علاج اور فری تعلیم ) سے محروم رکھا ہوا ہے اور اس کا ذمہ دار پنجابیوں کو ٹھرا کر بلوچیوں کے دلوں میں دیگر صوبوں کے رہنے والوں کےلئے نفرت ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے آئے روز معصوم شہریوں کی جانیں لی جارہی ہیں اور آزاد بلوچستان کا نعرہ بلند کیا جارہا ہے ، انہوں نے مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقاتیں کی اورکوئٹہ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد کیا جس میں رانا تجمل حسین نے خصوصی شرکت کی ، جبکہ ایم ایس ایم کوئٹہ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد بھی ہمرا تھے ، رانا تجمل حسین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ضروری ہے ، کہ یہاں بیرونی مداخلت کو روکا جائے ، صوبے کے عوام کو تمام تر حقوق دیئے جائیں اور تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں ، سوئی ڈیرہ بگٹی میں کارکنان ایم ایس ایم کیساتھ تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے ایم ایس ایم کی فروغ امن مہم میں بھرپور حصہ لینے اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کیا۔