09:07 pm
 چپکے سے ہی بڑا کام شروع ہو گیا مریم نواز کو ملک کی نئی وزیراعظم بنانے کی تیاریاں

چپکے سے ہی بڑا کام شروع ہو گیا مریم نواز کو ملک کی نئی وزیراعظم بنانے کی تیاریاں

09:07 pm

شیخوپورہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کہ سینیررہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہرایم این اے ممبراسٹینڈنگ کمیٹی ایم پی اےاعجاز حسین بھٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلط کئے گئے نا اہل اور ناتجربہ کار حکمرانوں کو نہ کوئی ڈھیل دی جائے گی اور نہ ہی کوئی رعایت ان کے حصے میں آئے گی. ڈھیل اور ڈیل کے شور میں میاں محمد نواز شریف سے محفوظ مستقبل کی ضمانت مانگنے والوں کے لئے بے لاگ احتساب کے کٹہرے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا.
قائد میاں محمد نواز شریف کے معتمد ساتھی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)سینئر رہنمااعجازحسین بھٹی نے کہا ہے کہ مسلط کردہ حکمرانوں کے لئے میاں محمد نواز شریف کے پاس نہ ڈھیل ہے نہ کوئی رعایت. پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کی کنجی میاں محمد نواز شریف کے پاس ہے. ناتجربہ کار سیاسی نو وارد دنیا کی واحد مسلم ایٹمی ریاست پر حکمرانی کے اہل نہیں. پاکستان کی خالق جماعت ہونے کے ناطے پاکستان مسلم لیگ (ن)ریاست کی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کو کھیل کھیلنے کی ڈھیل نہیں دے گی. پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکن اپنے قائد کے حکم کی وجہ سے موجودہ حکمرانوں کے خلاف احتجاج سے گریز کرنے پر مجبور ہیں لیکن اگر ہمارے قائدین کے خلاف احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیوں کے سلسلے بند نہ کئے گئے تو میاں محمد نواز شریف کے جیالے کارکن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور مستقبل کی وزیر اعظم محترمہ مریم نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کے لئے سارے ملک کو ڈی چوک بنا دیں گے.پاکستان مسلم لیگ (ن)کہ سینیررہنما چوہدری انیس نے کہا کہ قائد کی سرپرستی اور رہنمائی میں قوم محترمہ مریم نواز شریف کو پاکستان کی آئندہ وزیر اعظم بنانے کے لئے بیتاب ہے.خصوصا مسلم لیگ (ن)کے نوجوان کارکن موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارے اورمحترمہ مریم نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کے لئے کسی بھی قربانی کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں