09:40 pm
2015عمران خان اور نریندر مودی کی ایک ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں کیا طے پایا تھا، حیران کن خبر

2015عمران خان اور نریندر مودی کی ایک ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں کیا طے پایا تھا، حیران کن خبر

09:40 pm

اسلام آباد(آ ئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، اگر بھارت ٹھوس شواہد فراہم کرے تو ہم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے، اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 2015 میں میری نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات ہوئی تھی
جس میں دونوں نے اتفاق کیا تھا کہ غربت کا خاتمہ ہمارے خطے کی سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تہیہ کیا تھا کہ دہشت گردی کے کسی وقعے سے امن عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، تاہم بدقسمتی سے پلوامہ واقعے سے پہلے ستمبر 2018 میں ہی یہ کوششیں ناکام ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس اب امن بھارت میں الیکشن تک ایک خواب ہی رہ گیا نریندر مودی کو امن عمل کو ایک موقع دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں