02:58 pm
وزیراعظم یوتھ پروگرام کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

وزیراعظم یوتھ پروگرام کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

02:58 pm

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وزیراعظم یوتھ پروگرام کو ایک بڑی کامیابی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے بعد دولت مشترکہ نے بھی یوتھ پروگرام میں پاکستان سے تعاون کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ، اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ کے مابین سہ فریقی معاہدے پر بھی اتفاق ہو گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی لندن میں دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں طے پایا کہ اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ پاکستان کے ساتھ باقاعدہ سہ فریقی معاہدے کریں گے
جس کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم ، صحت اور روزگار کے مشترکہ فریم ورک تشکیل دیا جائےگا۔اس حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی اور پاور کوریڈور تک رسائی دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔دولت مشترکہ کا موقف ہے کہ پاکستان کو خطے میں رول ماڈل بنا دیں گے۔ جب اوپر کی لیڈر شپ بہتر اقدامات کرے تو یقیناً اس کی افادیت نوجوانوں تک پہنچتی ہے۔ دولت مشترکہ نے پاکستان میں نیشنل یوتھ کونسل کے قیام میں بھی تعاون کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔دولت مشترکہ کے حکام کے مطابق گلوبل یوتھ ڈیویلپمنٹ انڈیکس پاکستان میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ حکام کے مابین ملاقات ہوئی تھی جس میں اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستانی نوجوان کے لیے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ حکام کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 30 ملین ڈالر مختص کر دئے گئے ہیں منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی نوجوان نسل کو ملک کی ترقی میں شامل کرنا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے دو ماہ بعد ہی نوجوانوں کے لیے ''نیا پاکستان یوتھ پروگرام '' لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان یوتھ پروگرام منصوبے کے تحت نوجوانوں کو مکمل با اختیار بنانے کا عزم رکھتے ہیں جس کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تازہ ترین خبریں

نئے پاکستان کے بجٹ  میںفائدہ صرف خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو  ہوگا،شاہد خاقان عباسی

نئے پاکستان کے بجٹ میںفائدہ صرف خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو ہوگا،شاہد خاقان عباسی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں ہیں، نیربخاری

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں ہیں، نیربخاری

کیا واقعی بجٹ کا 80فیصد حصہ فوج کو ملتا ہے؟

کیا واقعی بجٹ کا 80فیصد حصہ فوج کو ملتا ہے؟

ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا

ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا

وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟تاریخ بارے پتا چل گیا

وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟تاریخ بارے پتا چل گیا

بے سہارا، بیروز گار  افراد کیلئے اچھی خبر۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

بے سہارا، بیروز گار افراد کیلئے اچھی خبر۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

عازمین حج اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا

عازمین حج اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا

گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، متعدد افراد ہ ل ا ک

گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، متعدد افراد ہ ل ا ک

سرکاری ادارے کی نجکاری پر ملازمین کی تنخواہ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، سعودی عرب

سرکاری ادارے کی نجکاری پر ملازمین کی تنخواہ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، سعودی عرب

یکم جولائی سے کیا کیا سستا ہو گا؟اچانک خبر نے شہریوں کے دل جیت لیے

یکم جولائی سے کیا کیا سستا ہو گا؟اچانک خبر نے شہریوں کے دل جیت لیے

حکومتی انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ ہے ،مریم اورنگزیب

حکومتی انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ ہے ،مریم اورنگزیب

سرکاری ملازمین بارے اہم ہدایات جاری ،وزارت افرادی قوت نے حتمی فیصلہ کرلیا

سرکاری ملازمین بارے اہم ہدایات جاری ،وزارت افرادی قوت نے حتمی فیصلہ کرلیا

بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات  میں اضافہ کیے جانے کاانکشاف مگرکتنا؟قوم کے لیے یقین کرنامشکل

بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں اضافہ کیے جانے کاانکشاف مگرکتنا؟قوم کے لیے یقین کرنامشکل

اداروں کی نجکاری ۔۔۔!!! میاں منشا نے حکومت کوانتہائی اہم مشورہ دیدیا

اداروں کی نجکاری ۔۔۔!!! میاں منشا نے حکومت کوانتہائی اہم مشورہ دیدیا