03:41 pm
بنگلہ دیشی طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کے پاس کھلونا پستول تھی

بنگلہ دیشی طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کے پاس کھلونا پستول تھی

03:41 pm

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز بنگلہ دیش بیامن ائیرلائن کے دبئی جانے والے طیارے کے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر چٹاگانگ کے ائیرپورٹ پر اُتار لیا گیا۔ پرواز ڈھاکہ سے براستہ چٹاگانگ ،دبئی جا رہی تھی جسے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پرواز ہائی جیک کرنے والے شخص نے پستول کے زور پر لوگوں کو ڈرایا جبکہ دھمکی بھی دی کہ اس کے پاس دھماکہ خیز مواد موجود ہے جس سے وہ طیارے کو اُڑا سکتا ہے۔ تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ پرواز ہائی جیک کرنے والے مشکوک شخص کے پاس کھلونا پستول تھی جبکہ اُس کے بعد کوئی دھماکہ خیز مواد بھی موجود نہیں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے بنگلہ دیش بیامن ائیرلائن فلائٹ میں سوار ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق پرواز بوئنگ 800-737 نے چٹاگانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
جہاں کمانڈوز نے طیارے کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے مبینہ ہائی جیکر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جس کے بعد طیارے میں موجود 148 مسافروں اور جہاز کے عملے کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ چٹاگانگ پولیس کے ایڈشنل کمشنر کے مطابق ہائی جیکر کے پاس کھلونا پستول تھی اور اس کے جسم سے بارودی مواد بھی برآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی جیکر ذہنی طور پر معذور معلوم ہوتا تھا، ہماری اطلاعات کے مطابق ہائی جیکر کے اپنی اہلیہ کے ساتھ تنازعات پر وہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے بات کرنا چاہتا تھا۔ لیکن ہم پھر بھی واقعہ کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم فی الوقت کوئی نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے۔ چئیرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہائی جیکر کے طیارے میں گھُسنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تاحال یہ بات راز ہے کہ آخر ہائی جیکر طیارے میں سوار کیسے ہوا۔ بورڈنگ سے قبل تمام مسافروں کی تلاشی لینا سول ایوی ایشن کی ذمہ داری ہے اور ہم نے اس طیارے کے مسافروں کی بھی تلاشی لی، لیکن یہ ایک سوال ہے کہ آخر یہ شخص پستول کے ساتھ کیسے طیارے میں سوار ہو گیا۔ اب ہم دو پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایک تو یہ کہ اُس شخص کی شناخت کیا ہے اور دوسرا یہ کہ وہ پستول کے ساتھ طیارے میں کیسے سوار ہوا۔

تازہ ترین خبریں

نئے پاکستان کے بجٹ  میںفائدہ صرف خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو  ہوگا،شاہد خاقان عباسی

نئے پاکستان کے بجٹ میںفائدہ صرف خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو ہوگا،شاہد خاقان عباسی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں ہیں، نیربخاری

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں ہیں، نیربخاری

کیا واقعی بجٹ کا 80فیصد حصہ فوج کو ملتا ہے؟

کیا واقعی بجٹ کا 80فیصد حصہ فوج کو ملتا ہے؟

ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا

ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا

وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟تاریخ بارے پتا چل گیا

وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟تاریخ بارے پتا چل گیا

بے سہارا، بیروز گار  افراد کیلئے اچھی خبر۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

بے سہارا، بیروز گار افراد کیلئے اچھی خبر۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

عازمین حج اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا

عازمین حج اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا

گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، متعدد افراد ہ ل ا ک

گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، متعدد افراد ہ ل ا ک

سرکاری ادارے کی نجکاری پر ملازمین کی تنخواہ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، سعودی عرب

سرکاری ادارے کی نجکاری پر ملازمین کی تنخواہ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، سعودی عرب

یکم جولائی سے کیا کیا سستا ہو گا؟اچانک خبر نے شہریوں کے دل جیت لیے

یکم جولائی سے کیا کیا سستا ہو گا؟اچانک خبر نے شہریوں کے دل جیت لیے

حکومتی انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ ہے ،مریم اورنگزیب

حکومتی انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ ہے ،مریم اورنگزیب

سرکاری ملازمین بارے اہم ہدایات جاری ،وزارت افرادی قوت نے حتمی فیصلہ کرلیا

سرکاری ملازمین بارے اہم ہدایات جاری ،وزارت افرادی قوت نے حتمی فیصلہ کرلیا

بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات  میں اضافہ کیے جانے کاانکشاف مگرکتنا؟قوم کے لیے یقین کرنامشکل

بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں اضافہ کیے جانے کاانکشاف مگرکتنا؟قوم کے لیے یقین کرنامشکل

اداروں کی نجکاری ۔۔۔!!! میاں منشا نے حکومت کوانتہائی اہم مشورہ دیدیا

اداروں کی نجکاری ۔۔۔!!! میاں منشا نے حکومت کوانتہائی اہم مشورہ دیدیا