06:32 pm
جیسے ہی فوج کی کال آئے آپ نے فوراً ؟ بڑی خبر آگئی

جیسے ہی فوج کی کال آئے آپ نے فوراً ؟ بڑی خبر آگئی

06:32 pm

لاہور (ویب ڈیسک) پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیر تحقیقات الزام پاکستان پر عائد کیا اور تو اور پاکستان کو حملے کی دھمکیاں بھی دینا شروع کر دی تھیں جسے پاکستانیوں نے بھارتی حکام کی گیدڑ بھبھکیاں قرار دیا ۔ بھارتی الزام تراشیوں اور دھمکیوں کے پیش نظر پاک فوج نے بیوروکریسی کے ساتھ مل کر پنجاب کی بھر کے لیے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی معاونت سے کمشنرز کی زیر نگرانی، ڈپٹی کمشنرز نے وار بک (War Book )اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ پنجاب کے بھارت سے متصل 9 مختلف سرحدی مقامات پرداخلی سیکورٹی کو اپ گریڈ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ بھارتی دھمکیوں کے بعد پاک فوج کے ذمہ داروں نے پنجاب کے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے سول بیوروکریسی کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا
اور قواعد کے مطابق صوبائی حکومت کو آگاہ کیا۔ملٹری بیوروکریسی کی جانب سے معاملات سامنے آنے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعجاز اصغر نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات بھی جاری کر دیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ وہ اپنے اپنے دفتر میں موجود ’’ وار بک‘‘ کو نہ صرف اپ گریڈ کریں تاکہ بوقت ضرورت اس سے استفادہ کیا جا سکے بلکہ پاک فوج کے ذمہ داروں کی جانب سے کال کئے جانے پر فوری رسپانس بھی کریں۔ واضح رہے کہ وار بُک جنگ کے ایام میں سویلین حکومتی معاملات بہتر انداز میں چلانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے والی حکمت عملی پر مشتمل کتاب ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں جنگ نام نہاد نائن الیول حملوں کے بعد مسلط کردی گئی، امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان پر چڑھائی کی تو افغان شہری بھی نقل مکانی پرمجبور ہوگئے او رلاکھوں کی تعداد میں افغانیوں نے پاکستان کو اپنا مسکن بنایا اور کسی نہ کسی حد تک مغربی بارڈر سے پاکستان میں دہشتگردی کے عنصر کا انتقال ہوا۔ اب 18 سال بعد اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان پر دھاوا بولنے والا امریکہ مذاکرات پر مجبور ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کا نہ صرف جواں مردی سے مقابلہ کیا بلکہ پاک سر زمین کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھی نیست و نابود کردیا اور بیک وقت یہ جنگ ملک کے اندر اور سرحدوں پر بھی لڑی۔ ملک کے اندر دہشتگردی کا تقریباً خاتمہ کردیا اور دشمن ممالک کی ایجنسیوں کے نیٹ ورک بے نقاب کرکے کلبھوشن یادیو جیسے بھیانک چہرے دنیا کے سامنے بے نقاب کیے لیکن افسوس کہ بزدل دشمن محض اپنے ملک میں الیکشن جیتنے اور دنیا کی توجہ کلبھوشن سے ہٹانے کے لیے بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں پر اتر آیا۔

تازہ ترین خبریں

ٹاک شو میں گرماگرمی، قادرمندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی

ٹاک شو میں گرماگرمی، قادرمندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی

امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں افواج اور میزائلوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں افواج اور میزائلوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی