06:51 pm
ثاقب نثار کی نواز شریف کیلئے ہمدردی جاگ اُٹھی

ثاقب نثار کی نواز شریف کیلئے ہمدردی جاگ اُٹھی

06:51 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ثاقب نثار کی نواز شریف کیلئے ہمدردی جاگ اُٹھی۔۔درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق چیف جسٹس کا ایسا بیان جس نے مسلم لیگ (ن) کو ہکا بکا کر دیا ۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔ نواز شریف کی سزا معطلی پر صحافی نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے سوال کیا کہ نواز شریف کی ضمانت مسترد ہونے پر کیا کہیں گے؟ جس پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کیا نواز شریف کی ضمانت مسترد ہو گئی؟ 
میں نواز شریف کی صحتیابی کے لیے ہی دعا کر سکتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے۔یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کا پاکستان میں علاج نہ ہو سکے۔لہٰذا طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، نواز شریف جیل میں ہی رہیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر مسلم لیگ ن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں اُمید تھی کہ نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے علاج کے لیے ضمانت مل جائے گی لیکن عدالت کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس فیصلے کے خلاف اپیل ضرور دائر کریں گے اور یہ ہمارا قانونی حق بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں بھی ہو سکتا ہے ، بیرون ملک بھی ہو سکتا ہے، لیکن جیل کے ماحول نواز شریف صاحب کا علاج نہیں ہو سکتا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور ہمیں اُمید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں  کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ  دھماکہ،متعدد افرادزخمی

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ دھماکہ،متعدد افرادزخمی

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ