06:55 pm
سیالکوٹ، گجرات، نارووال ، بھمبر(منگلا)، گنڈا سنگھ ( قصور) جنگ کی صورت میں سول آبادی کو فوراً۔۔! اہم ترین خبر

سیالکوٹ، گجرات، نارووال ، بھمبر(منگلا)، گنڈا سنگھ ( قصور) جنگ کی صورت میں سول آبادی کو فوراً۔۔! اہم ترین خبر

06:55 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ، گجرات، نارووال ، بھمبر(منگلا)، گنڈا سنگھ ( قصور)،واہگہ لاہور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور رحیم یار خان سیکٹرزمیں پاک فوج نے ہنگامی کارروائیاں کر لیں ۔۔ جنگ کی صورت میں سول آبادی کو فوراً۔۔! اہم ترین خبر ۔۔پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیر تحقیقات الزام پاکستان پر عائد کیا اور تو اور پاکستان کو حملے کی دھمکیاں بھی دینا شروع کر دی تھیں جسے پاکستانیوں نے بھارتی حکام کی گیدڑ بھبھکیاں قرار دیا ۔
بھارتی الزام تراشیوں اور دھمکیوں کے پیش نظر پاک فوج نے بیوروکریسی کے ساتھ مل کر پنجاب کی بھر کے لیے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی معاونت سے کمشنرز کی زیر نگرانی، ڈپٹی کمشنرز نے وار بک (War Book )اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ پنجاب کے بھارت سے متصل 9 مختلف سرحدی مقامات پرداخلی سیکورٹی کو اپ گریڈ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ بھارتی دھمکیوں کے بعد پاک فوج کے ذمہ داروں نے پنجاب کے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے سول بیوروکریسی کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا اور قواعد کے مطابق صوبائی حکومت کو آگاہ کیا۔ملٹری بیوروکریسی کی جانب سے معاملات سامنے آنے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعجاز اصغر نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات بھی جاری کر دیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ وہ اپنے اپنے دفتر میں موجود ’’ وار بک‘‘ کو نہ صرف اپ گریڈ کریں تاکہ بوقت ضرورت اس سے استفادہ کیا جا سکے بلکہ پاک فوج کے ذمہ داروں کی جانب سے کال کئے جانے پر فوری رسپانس بھی کریں۔ واضح رہے کہ وار بُک جنگ کے ایام میں سویلین حکومتی معاملات بہتر انداز میں چلانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والی حکمت عملی پر مشتمل کتاب ہے۔ پاک فوج کے ذمہ داران کی ہدایت پر سٹیشن کمانڈرز اور ماتحت فوجی افسروں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزسے ایک سے زائد میٹنگز کرکے ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سول آبادی کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے نہ صرف پلان تشکیل دے دئے ہیں بلکہ سرحدی علاقوں میں موجود ڈیفنس لائن کے گردونواح میں موجود آبادیوں کے مکینوں کو بھی مختلف حوالوں سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی سرحدی علاقوں سے متصل سیالکوٹ، گجرات، نارووال ، بھمبر(منگلا)، گنڈا سنگھ ( قصور)،واہگہ لاہور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور رحیم یار خان سیکٹرزمیں رات کے اوقات میں گشت بہتر بنانے ، انٹیلی جنس نظام کو اپ گریڈ کرنے اور بوقت ضرورت سویلین آبادی کے انخلا کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول

عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول

احسن اقبال بھی جوتاکلب میں شامل،سابق وزیرداخلہ  کارکنوں سے بات چیت کرہی رہے تھے کہ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

احسن اقبال بھی جوتاکلب میں شامل،سابق وزیرداخلہ کارکنوں سے بات چیت کرہی رہے تھے کہ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اپوزیشن دوبارہ وزیراعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتی ہےیانہیں؟ حکمران جماعت کیلئے اہم خبرآگئی

اپوزیشن دوبارہ وزیراعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتی ہےیانہیں؟ حکمران جماعت کیلئے اہم خبرآگئی

 شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا