07:14 pm
سیکورٹی ہماری تھی توپاکستان سے حملہ کیسے ہوگیا

سیکورٹی ہماری تھی توپاکستان سے حملہ کیسے ہوگیا

07:14 pm

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف سماجی رہنماء ومن وشرام نے پلوامہ حملے کی سازش بے نقاب کردی۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ مودی سرکار نے خود کروایا، بھارتی حکومت کو پلوامہ حملے کا8روز قبل علم تھا،حملے کو ناکام بھی بنایا جاسکتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر میں پلوامہ حملہ بھارت کی پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔بھارتی معروف سماجی رہنماء ومن شرام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملہ مودی سرکار نے خود کروایا۔ مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا آٹھ روزپہلے سے ہی علم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے سے پہلے حملے سے متعلق بات اعلیٰ سطحٰ سکیورٹی اجلاس میں زیربحث بھی آچکی تھی۔لیکن پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے مودی سرکار نے حملے کو ناکام بنانے کی بجائے حملہ ہونے دیا، مودی کی سیاست تھی کہ اگر حملہ ہوگیا توپاکستان کو بدنام کیا جائے گا۔ومن وشرام نے کہا کہ پلوامہ حملے میں دہشتگردوں نے ہمارے 42 نوجوانوں کو مروایا۔ ان جوانوں نے حملے سے قبل حکومت کو درخواست بھی کی تھی کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایا جائے لیکن مودی سرکار نے حملہ ہونے دیا۔سرکار کے پاس پہلے سے آئی بی کی رپورٹ تھی کہ ان نوجوانوں کو مارا جانے والا ہے۔ لیکن مودی سرکار نے ان کو مرنے دیا۔اب مودی کے پاس اس حملے کا کوئی جواب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تودوسرا ملک ہے ، وہاں سے دھماکا خیز مواد کیسے آیا؟ گاڑی کیسے آئی؟ مودی سرکار کے پاس سکیورٹی ، ایجنسیاں سب کچھ تھا لیکن ان حملہ آوروں کو کیوں نہیں روکا گیا؟جبکہ حکومت کو آٹھ روز قبل علم بھی تھا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان دشمنی پربھارت کو آئینہ دکھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا، روس، چین اورسعودی عرب کھڑے ہیں، بھارت اس وقت تنہائی کا شکار ہے، پاکستان کی سب کو ضرورت ہے جبکہ بھارت افغانستان میں سرمایہ لگا کربھی کہیں نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین خبریں

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

قتل کا ملزم رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار

قتل کا ملزم رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار

کراچی کے مضافات میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا

کراچی کے مضافات میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا