01:04 pm
پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت

پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت

01:04 pm

کراچی: پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے ڈرلنگ کا گزشتہ 40 روز سے جاری ہے۔اب 40 روز گزرنے کے بعد ڈرلنگ کے عمل میں مصروف غیر ملکی کمپنی کے ماہرین کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے۔کمپنی کے کچھ ماہرین نے بتایا ہے کہ کمپنی اب تک روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار ڈرلز کر رہی ہے۔ ڈرلنگ کمپنی نے زیر زمین 55 سو فٹ کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہوا ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ اب تک ہونے والی ڈرلنگ کے بعد تیل و گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت کے مثبت اشارے ملے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اگر توقع کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے، تو یہ ذخائر 25 سے 30 سال تک پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کر سکیں گے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ پاکستان میں 9 سال کے طویل وقفے کے بعد گہرے سمندری پانی میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔امریکی ڈرلنگ کمپنی ایگزون موبل نے ایک ڈرلنگ رگ، 3 سپلائی ویسلز اور 2 ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کراچی کے سمندری حدود میں ڈرلنگ کے کام کا آغاز کیا ۔اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے میری ٹائم فیئر محمود مولوی نے بتایا تھا کہ امریکی کمپنی کراچی کے ساحل سے 280 کلومیٹر دور گہرے سمندر میں انڈس جی بلاک میں کیکرون نامی ویل میں ڈرلنگ کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ کی گہرائی تک ڈرلنگ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ کی گہرائی میں تیل و گیس کے ذخائر کی موجودگی کے آثار نظر آئے۔ڈرلنگ کرنے والے جہاز کی معاونت کے لیے دیگر 3 جہاز بھی ساتھ آئے۔ سمندر سے تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کی توقع ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے انڈس جی بلاک کے ڈرلنگ پروجیکٹ میں 4 مختلف ایکسپلوریشن کمپنیاں جن میں اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایگزون موبل اور اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی 25 فیصد کے تناسب سے یکساں حصہ داری ہے۔ مذکورہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔یاد رہے 2 جنوری کو پاکستان میں سمندر کی تہہ سے تیل کی تلاش کے مشن کے تحت دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون موبل کے بحری جہاز پاکستانی سمندری حدود میں ڈرلنگ کے لیے پہنچے تھے۔مشیر برائے میری ٹائم آفیئر محمود مولوی نے بتایا تھا کہ ڈرلنگ کے لیے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں۔ ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا۔۔ ؟ سالانہ امتحانات کے حوالے سے بھی بڑا اعلان۔۔ طلبہ کے لیے شاندار خبر

نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا۔۔ ؟ سالانہ امتحانات کے حوالے سے بھی بڑا اعلان۔۔ طلبہ کے لیے شاندار خبر

پیر سے نہم تا بارہویں کے طالب علموں کی کلاسز کا آغاز

پیر سے نہم تا بارہویں کے طالب علموں کی کلاسز کا آغاز

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا