02:16 pm
بھارتی طیارے پاکستان میں کیسے داخل ہوئے ؟ حامد میر نے حقیقت بیان کردی

بھارتی طیارے پاکستان میں کیسے داخل ہوئے ؟ حامد میر نے حقیقت بیان کردی

02:16 pm

اسلام آباد (نیو زڈیسک) بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بات کرتے ہوئےسینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ اس وقت بھارت میں بہت زیادہ بوکھلاہٹ ہے۔ مجھے بھارت سے تین سے چار مرتبہ فون آ چکے ہیں اور بھارتی صحافی مجھ سے یہ پوچھ رہےہیں کہ یہ کون سا بالاکوٹ ہے؟ یہ خیبرپختونخواہ والا بالاکوٹ ہے ، یا آزاد کشمیر والا بالاکوٹ ہے، ہم نے کہاں بمباری کی ہے؟ جس پر میں نے ان کو بتایا کہ آپ نے کہیں پر بھی بمباری نہیں کی۔
آپ کو اگر کسی نے یہ بتایا ہے کہ آپ کے طیاروں نے بمباری کی ہے تو غلط بتایا ہے۔ آپ کے طیاروں نے اندر آنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی فورس نے ان کو بھگا دیا اور انہوں نے اپنا پے لوڈ خالی گاؤں میں پھینک دیا۔اُس کے بعد مجھے ایک اور فون آیا ، یہ فون بھارت کی ایک معروف خاتون صحافی کا تھا جو جنگی جنون پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ بھی بوکھلاہٹ میں مجھ سے عجیب باتیں پوچھ رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ بھارتی فضائیہ کے پیچھے جو پاکستانی فضائیہ لگی ہوئی ہے وہ ہمارے اندر تو نہیں گھُس جائیں گے جس پرمیں نے ان کو کہا کہ یہ تو مجھے نہیں پتہ، آپ کے طیارے بھاگ گئے ہیں۔اُن کا خیال تھا کہ بھارتی فضائیہ مظفر آباد کے راستے اندر آئے گی۔ ممکنہ طور پر انہوں نے خیبرپختونخواہ والے بالاکوٹ کو ٹارگٹ کرنا تھا حالانکہ وہاں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ وہ بالاکوٹ تو زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا۔ بھارتی فضائیہ اپنے حملے میں ناکام ہو گئی ہے۔ سب لوگ ان بھارت کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مودی صاحب کا مذاق اُڑانے کا نیا دور شروع ہو گا۔اب جب ان کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا تو ہو سکتا ہے کہ مودی سرکار مزید بھی کوئی ایڈونچر کرے۔ اسی لیے پاکستان کو ہوشیار رہنا چاہئیے۔ حامد میر نے کہا کہ مودی صاحب کا خیال تھا کہ بھارتی ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کو مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور مودی سرکار کو الیکشن کے حوالے سے کافی تحفظات تھے کیونکہ ان کے اپنے حالات بہت خراب ہیں۔اسی کے پیش نظر انہوں نے یہ ایڈونچر کیا، اب تو بھارتی سیاستدان بھی کہہ رہے ہیں کہ پلوامہ حملے کی بھارتی انٹیلی جنس کو پہلے ہی علم تھا لیکن انہوں نے اس حملے کو ناکام کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، وہ چاہتے تھے کہ یہ حملہ کامیاب ہو جائے۔ اور سی آر پی ایف کے لوگ مارے جائیں تاکہ اس سے سیاسی فائدہ اُٹھا جا سکے۔ کئی بھارتی سیاستدان یہی کہہ رہے ہیں کہ آپ پلوامہ حملے کا الزام پاکستان کو کیوں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے مقابلے میں ہمارے سیاستدان زیادہ سمجھدار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹویٹر کیساتھ کیا ہوا ۔۔ انتہائی حیران کن خبر سامنے آگئی 

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

پی آئی اے کے متعلق ایک اور خوشخبری ۔۔۔ 25 اپریل کو کیا ہونے والا ہے ؟؟ سب کو ہے انتظار

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی

وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو دئے گئے ساڑھے 3 سو ارب روپوں کے ساتھ کیا ہوا ؟؟ انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی