06:20 pm
پاکستانی ریڈار پر بھارتی طیاروں کی پہلی پوزیشن لاہور اور کس اہم ترین علاقے پر دکھائی دی ؟ دھماکہ خیز انکشاف

پاکستانی ریڈار پر بھارتی طیاروں کی پہلی پوزیشن لاہور اور کس اہم ترین علاقے پر دکھائی دی ؟ دھماکہ خیز انکشاف

06:20 pm

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ریڈار پر بھارتی طیاروں کی پہلی پوزیشن لاہور اور کس اہم ترین علاقے پر دکھائی دی ؟ دھماکہ خیز انکشاف ۔۔۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو چیلنج کیا ہے کہ آئے اور 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا
کہ پچھلے چند دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں کشیدگی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے، آئيں 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ حملہ کیا تو جواب کا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاکستانی ریڈار پر ان کی پہلی پوزیشن سیالکوٹ اور لاہور سیکٹر کی طرف دکھائی دی ۔

تازہ ترین خبریں