06:31 pm
عوام اورفوج جنگ کے لیے تیاررہے ،بڑاحکم آگیا

عوام اورفوج جنگ کے لیے تیاررہے ،بڑاحکم آگیا

06:31 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس، اجلاس میں عوام اور پاک فوج کو تیار رہنے کی ہدایت۔اعلامیے میں بالاکوٹ میں مبینہ دہشت گردوں کا کیمپ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد، بھارت کا بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا دعویٰ بھی مسترد۔ جوابی کارروائی کیلئے پاکستان جگہ اور وقت کا انتخاب خود کرے گا۔ بھارت نے اپنے اقدام سے خطے کو شدید عدم استحکام سے دوچار کیا۔
ایک بار پھر بھارت نے خودساختہ اور غیر محتاط دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی دراندازی کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کا امن مخالف ایجنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرے گا۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ سمیت تمام دوست ممالک کے سامنے معاملے اٹھانے کی ہدایت۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی اجلاس میں بھی پالیسی بیان دیں گے۔اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد صورتحال کا جائرہ لیا گیا، اعلیٰ سطح اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔واضح رہے کہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت متعدد سیاسی یا عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں