07:02 pm
چھیڑومت ورنہ۔۔۔۔موجودہ صورتحال پرسابق  آرمی چیف بھی میدان میں آگئے، بڑی دھمکی دیدی

چھیڑومت ورنہ۔۔۔۔موجودہ صورتحال پرسابق آرمی چیف بھی میدان میں آگئے، بڑی دھمکی دیدی

07:02 pm

دبئی(ویب ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے ہمیں فوری ردعمل دکھاناچاہیےجس سےفائدہ ہوگا، منصوبہ بندی کرنی چاہیےکہ ہم بھارت کو کس جگہ پرنشانہ بناسکتے ہیں، پاکستان کوچاہیےاپنےدوست استعمال کرکےایسی صورتحال کوکاؤنٹرکرے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بھارتی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
کہا بھارت طیارے بھیجتا ہے تو یقین ہے پاک فضائیہ منہ توڑجواب دےگی، افواج پاکستان کےدفاع کے لیےہمہ وقت تیارہے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مودی اپنی عوام کوبےوقوف بنارہےہیں، جب بھی بھارت میں انتخابات آتےہیں توپاکستان پرہرزہ سرائی کی جاتی ہے، ہمیشہ ان کاحربہ یہ ہی ہوتاہے کہ کسی بھی طرح پاکستان کونشانہ بنایاجائے۔سابق صدر نے کہا کانگریس کی مقبولیت بڑھی ہے،بی جےبی کوالیکشن میں شکست کاخوف ہے، بھارت کی5ریاستوں کےحالیہ انتخابات میں مودی کوشکست ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا اگر بھارت ایل اوسی پر ہمیں نقصان پہنچاسکتےہیں توہم بھی نقصان پہنچاسکتے ہیں، منصوبہ بندی کرنی چاہیےکہ ہم بھارت کوکس جگہ پر نشانہ بناسکتے ہیں، اپنی تیاری رکھنی چاہیے کہ بھارت دراندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہیے۔پرویز مشرف نے کہا ہمیشہ کہتارہاہوں چھیڑو مت، چھیڑا تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا، ہمیں اینٹ کاجواب پتھر سے دیناچاہیے، ہمیں فوری ردعمل دکھاناچاہیےجس سےفائدہ ہوگا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا رسپانس ٹائم بہترین ہے اس سے بھی اچھاہونا چاہیے، ہمارے پاس دوسری جگہ پر فوری ردعمل کیلئے فورس تیار رہنی چاہیے، بھارت جارحیت کرتا ہے تو دوسری جگہ پر ردعمل والی فورس حملہ کرے۔انھوں نے مزید کہا بھارت عالمی سطح پرخودتنہاہوگیا ہےاسی لیےہاتھ پاؤں ماررہاہے، پلواماحملےبھی بھارت نےخودکرائےاورالزام پاکستان پرلگایاجارہاہے، کلبھوشن کیس میں بھی بھارت عالمی سطح پر بے نقاب ہورہاہے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا عالمی سطح پرملکوں کےاپنےاثرورسوخ زیادہ اہمیت رکھتےہیں، بھارت عالمی سطح پراثرورسوخ استعمال کرکےپاکستان مخالف پروپیگنڈاکرتاہے، پاکستان کو چاہیے اپنے دوست استعمال کرکے ایسی صورتحال کو کاؤنٹر کرے۔

تازہ ترین خبریں